ہنرہاتھ میں" آزادی کا امرت مہااتسو"کے خیمہ سے بہادر شاہ ظفر، نہرو،شاستری،مولاناآزاد کی تصویریں غائب

National

ہنرہاتھ میں" آزادی کا امرت مہااتسو"کے خیمہ سے بہادر شاہ ظفر، نہرو،شاستری،مولاناآزاد کی تصویریں غائب

ممبئی 17اپریل(یواین آئی)

ممبئی میں اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے اموراورکھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج ممبئی میں اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کی موجودگی میں ’ہنر ہاٹ‘کے 40ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ لیکن ہنرہاتھ کے وسیع شامیانے میں داخلی دروازے کے بائیں طرف "آزادی کے امرت اتسوکے عنوان سے بنائے گیے خیمہ پر مجاہدین آزادی کی تصویریں بنائی گئی ہیں،مگر قابل افسوسناک پہلو یہ ہے کہ ان تصاویر میں کئی اہم شخصیات کو نظر انداز کردیا گیاہے۔ ملک کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو ،پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد ،دوسرے وزیراعظم لال بہادر شاستری اور کئی شخصیات کی تصاویر غائب ہیں۔البتہ لوکمانیہ تلک،سبھاس چندر بوس،سروجنی نائیڈو،ویرساورکر،اشفاق اللہ خان،بھگت سنگھ ،چندرشیکھر،رام لوہیا اور دیگر کی تصاویر پائی جاتی ہیں،جھانسی کی رانی ہیں لیکن بہادر شاظفر نہیں ہیں۔اس بارے میں کانگریس اور دیگر شخصیات نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

یواین آئی/اے اے اے