430بیوائوں کے درمیان اشیاء ضروریہ پر مشتمل رمضان راشن کٹس تقسیم

Maharashtra

جمعیۃ علماء ودربھ مہا راشٹر کے زیر اہتمام دار العلوم سونوری ضلع اکولہ میں

 430بیوائوں کے درمیان اشیاء ضروریہ پر مشتمل رمضان راشن کٹس تقسیم

2؍ اپریل (پریس ریلیز)آج یہاں علاقہ برار کے معروف و مشہور ادراہ دار العلوم سو نوری ضلع اکولہ میں جمعیۃ علماء ودربھ مہا راشٹر کے زیر اہتمام اکولہ ضلع کے تعلقہ مرتضی پور ،سونوری، شیلو،سیلواڑی ابھورہ ،والمبی ،حد گائوں اور کنجرہ دیگربستیوں سے تعلق رکھنے والی430سو زائد بیوائوں کے درمیان اشیاء ضروریہ پر مشتمل رمضان راشن کٹس تقسیم کئے گئے ۔ اس میں ایسی خواتین شامل تھیں جن کے شو ہروں کا انتقال ہو چکا ہے اور وہ بیوہ ہو چکی ہیں ان کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے اور وہ انتہائی پریشان اور بھکمری کے ڈگار پر ہیں ایسے لوگوں کی امداد کرنا وقت کی بہت اہم ضرورت ہے مصیبت کی اس گھڑی میں جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صا حب کی سر پرستی میں430سو زائد بیوائوں کے در میان رمضان راشن کٹس تقسیم کیا گیا ۔
اس موقع پر مفتی محمد روشن شاہ قاسمی صاحب مہتم دار العلوم سو نوری جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ودربھ مہا راشٹر نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی نےضرورت مندوں اور پریشان حال لوگوں کی امداد کرنے کو کار ثواب قرار دیا ہے ۔ جمعیۃ علماء جو کہ ضرورت مندوں کی امداد کرنا اپنا فریضہ سمجھتی ہے، گذشتہ کئی سالوں سے ضرورت مندوں اور بیوائوں کی امداد کر رہی ہے آج پھر ہم نے جمعیۃ علماء کی جا نب سے اشیاء خورد و نوش پر مشتمل راشن کٹس تقسیم کئے ہیںان میں ہندو مسلم ،اور کرسچن سبھی طبقات کی بیوہ خواتین شامل ہیںہر ایک کو بلا تفریق مذہب و ملت تقریبا 3ہزار روپئے پیاکیج کی راشن کٹس دی گئی ہیں ۔اس موقع پر ایس ڈی ایم ( تحصیل مرتضی ) پور نے جمعیۃ علماء کے اس کام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے تعاون سے سماج کے کمزور طبقوںخاص طور پر حالات کی شکار اور پریشان حال خواتین اور بیوائوں کو سہار ہ ملتا ہے اور ان کے اندر زندگی جینے اور گذارنے کا حوصلہ پیدا ہو تا ہے ۔
 اس موقع پر مولانا مفتی محمد روشن شاہ قاسمی صاحب مہتمم دار العلوم سونوری ضلع اکولہ ، و جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ودربھ مہا راشٹر، مرتضی پور کے ایس ڈی ایم جناب مانیہ ابھے سنگھ مو ہتے صاحب ،جناب پانڈو صاحب گرامین پی آئی مر تضی پور ،جناب عبد الباسط پولس پٹیل سونوری ،جناب سمیت راوت صاحب سرپنچ گرام پنچایت سونوری ،جناب غلام شاہ صاحب ممبر گرام پنچایت سونوری ،احمد خان عرف امو ،اور موضع کے معزز احباب موجود تھے ۔