معیاری بنیادی تعلیم کی فراہمی کے موضوع پر پاتھری میں اردو اساتذہ کا تعلیمی اجلاس

Maharashtra

معیاری بنیادی تعلیم کی فراہمی کے موضوع پر

پاتھری میں اردو اساتذہ کا تعلیمی اجلاس

پاتھری : ١/ اپریل (بذریعہ اقبال انصاری)  ضلع پریشد مرکزی مدرسہ تحتانیہ برانچ اردو پاتھری میں چار تعلقے پاتھری، مانوت، سیلو اور سون پیٹھ کے سبھی انتظامیہ (ضلع پریشد اور خانگی) کے اردو میڈیم جماعت اول تا ہشتم تدریس کرنے والے معلمین اور صدر مدرسین کے لیے تعلیمی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اس اجلاس میں ریاستی حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق نیپون بھارت کے تحت ایف ایل این کے ذریعے طلبہ کی بنیادی تعلیم پر خصوصی توجہ دے کر اسے مضبوط بنانے کے لیے تربیت دی گئی۔ زباندانی (اردو، مراٹھی، انگریزی) اور ریاضی کی بنیادی تعلیم مضبوط کرنے پر زور دینے کے لیے کہا گیا۔

            اس تعلیمی اجلاس کا آغاز مفتی شاکر سر نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ نظامت اور تمہیدی کلمات بلال انصاری سر پیش کیے۔ آر پی کی ذمہ داریاں مسرت ناز میڈیم، عبدالغفار سر اور شیخ مسرت سر نے بخوبی انجام دیں۔ اس اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر پاتھری تعلقہ کے بلاک ایجوکیشن آفیسر جناب مکیش راٹھوڑ صاحب نے شرکت کرتے ہوئے اساتذہ کو قیمتی مشوروں سے نوازتے ہوئے اردو میڈیم اساتذہ کے محنتوں اور کام کی خوب پذیرائی کی۔ اس تعلیمی اجلاس میں چاروں تعلقہ جات کے اردو میڈیم اساتذہ نے شرکت کر کے اپنے بیداری اور علمی فکرمندی کا ثبوت دیا۔ اس اجلاس کے کنوینر محترم جمیل صدیقی (صدر مدرس اسکول ہذا) تھے، ان کی انتھک محنت سے یہ پروگرام کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔