ایم۔ایس انگلش اسکول،فلک نما، قلعہ، بیڑمیں مرکزی حکومت سے منظور CBSE اسکول کے پرنسپلس کی جانب سے جانچ

Beed

ایم۔ایس انگلش اسکول،فلک نما، قلعہ، بیڑمیں مرکزی حکومت سے منظور CBSE اسکول کے پرنسپلس کی جانب سے جانچ

            بیڑ شہر میں تعلیمی سال 2021-22کو شروع ہوئے  MS انگلش اسکول (CBSE نصاب) اس اسکول کی جانچ CBSE اسکول کے عملہ کی جانب سے26/ مارچ2022 کو کی گئی۔

            ایم ایس انگلش اسکول، فلک نما، قلعہ بیڑ میں جانچ کے دوران جناب آنند رویندر مارڑ گوئیکر پرنسپل CBSE   ایگل ووڈ انگلش اسکول، منجلے گاؤں اور جناب سکھا رام تکیک وائس پرنسپل گروکل انگلش اسکول، بیڑموجود تھے۔

            اسکول کے اساتذہ کی تدریس کا انداز، لائبریری، لیباریٹری، کمپیوٹرلیب، کلاس روم کی سجاوٹ، سائز، کشادہ اور ہواداراور روشن عمارت کواطمینان بخش قرار دیا۔

            سلام ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام چلنے والے دیگر اداروں کی کارکردگی کا احوال ڈاکٹر محمد صفی انوری صدر مدرس حضرت منصور شاہ اُردو ہائی اسکول، بیڑ نے سب کے سامنے پیش کیا۔آئے ہوئے مہمانان نے سلام ایجوکیشن سوسائٹی کے ایم ایس انگلش اسکول، فلک نما، قلعہ بیڑ کے IAS ویژن 2030کی کاوشوں کو خوب سراہا۔ اور ایم ایس انگلش اسکول، فلک نما، قلعہ بیڑ (CBSE نصاب) کی مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کیے۔

            اس موقع پر سلام سوسائٹی کے سیکریٹری محمد اسلم انوری،صدر ڈاکٹر محمد صفی انوری، شبانہ کوثر میڈم پرنسپل ایم ایس انگلش اسکول کے علاوہ تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملہ موجود تھا۔  واضح ہو کہ امسال سلام ایجوکیشن ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے ایم ایس انگلش اسکول، فلک نما قلعہ بیڑ پرمیٹرک پاس طلبا کے لیے ایک انٹرنس ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ انٹرنس ٹیسٹ کے مراکز مراٹھواڑہ، ویدھرب اور خان دیش کے اضلاع میں بھی منعقد کیے جائے گے۔نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے تیس طلبا کو نیٹ کی تیاری کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ منتخب شدہ طلبا کی رہائش و تعلیم کا نظم ایم اسکول، فلک نما قلعہ بیڑ پر ہوگا