ابن خلدون اسٹڈی اینڈ ریسرچ سینٹر فار ہسٹری کی خصوصی پیش کش

Maharashtra

ابن خلدون اسٹڈی اینڈ ریسرچ سینٹر فار ہسٹری کی خصوصی پیش کش

 

جلگاؤں ۔ 27 مارچ کو معروف مصنف جناب شبیع الزماں صاحب کی کتاب " جدید ہندوستان ۔ چند تصویریں" کا رسم اجراء عمل میں آیا ہے ۔ یہ کتاب ہندوستانی کے جدید حالات سے گفتگو کرتی ہے ۔ کتاب کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ پہلے حصے میں ہندوتواد کی بدلتی پالیسی و پروگرام پر گفتگو کی گئی ہے ، دوسرے حصے میں ہندوستانی مسلمانوں کی صورتحال اور چیلینجیز پر روشنی ڈالی گئی ہے ،تیسرا حصہ بدلتے ہندوستانی سماج کو واضح کرتا ہے اور چوتھے حصے میں نئی ہندوستانی سیاست کا تجزیہ کیا گیا ہے ۔

شبیع الزماں آزاد صحافی ہیں۔ ہندوستانی تاریخ، تہذیب و ثقافت،اسلامی تحریکات، ہندوستانی سماج اور ہندو تو ان کے خاص موضوعات ہیں۔ اس سے پہلے ان کی کتاب " ہندوتوا ۔بدلتے ہندوستان کی زعفرانی تصویر" شائع ہوچکی ہیں ۔اس کے علاوہ سو سے زیادہ مضامین آپ کے ان ہی عنوانات پر شائع ہوچکے ہیں ۔ موجودہ کتاب ابن خلدون ہسٹری اینڈ ریسرچ سینٹر کی جانب سے ہدایت پبلیکشنز کے اشتراک سے شائع ہوئی ہے۔