اسکول پیشگی تیاری اور کھری کمائی دن کا کامیاب انعقاد

Maharashtra

ضلع پریشد مرکزی مدرسہ تحتانیہ برانچ اردو پاتھری میں

اسکول پیشگی تیاری اور کھری کمائی دن کا کامیاب انعقاد

پاتھری : ٢٦ / مارچ (بذریعہ اقبال انصاری)  پچھلے کئی ماہ سے ہم کویڈ 19 وبائی بیماری سے متاثر تھے۔ اس کا اثر بچوں کی تعلیم پر بھی ہوا ہے۔کچھ بچے آئندہ تعلیمی سال جون سے جماعت اول میں داخلہ لے گے، لیکن وہ عملی طور پر آنگن واڑی یا بال واڑی کو نہیں جا پائے۔ ان بچوں کی منظم طریقے سے اسکول پیشگی تیاری ہونا بہت ضروری ہے۔ جس سے آگے چل کر انہیں پڑھنا لکھنا سیکھنے میں کوئی دشواری پیش نہیں آئے گی اور وہ منظم طریقے سے تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ اس کے لئے ریاست مہاراشٹر میں اسکول پیشگی تیاری مہم چلائی جا رہی ہے۔ اسی مہم کے تحت ضلع پریشد مرکزی مدرسہ تحتانیہ برانچ اردو پاتھری ضلع پربھنی میں اسکول پیشگی تیاری میلہ اور طلباء میں خریدوفروخت نفع و نقصان اور تجارت کے تصورات کو واضح کرنے کے لیے کھری کمائی میلے کا کامیاب انعقاد کا عمل میں آیا۔

              اس میلے کا افتتاح کیندر پرمکھ جناب ٹینگسے صاحب کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر محترم شیخ شہزاد (صدر ایس ایم سی) ، محترم شیخ عرفان صاحب (نگر سیوک پاتھری) ، جناب جمیل صدیقی (صدر مدرس) ، اسکول ہذا کے تمام اساتذہ اکرام موجود تھے۔ اسکول پیشگی تیاری سرگرمی کے لیے جماعت اول میں داخلہ لینے والے طلبہ کو ایک ترقی نامہ دے کر ان سے سات بینچ پر مختلف سرگرمیاں کروائی گئی اور ان کا اندراج اس ترقی نامہ کارڈ میں کیا گیا۔ جس میں بچے کا نام، عمر، آدھار کارڈ نمبر، وزن، اونچائی اور دیگر تفصیلات شامل تھیں۔ ان سبھی بینچ پر ترتیب وار عبدالرحمن سر، فصیح الدین سر،  عبداللہ سر، ایڈوکیٹ محمد طارق، سبیل سر، ساجد فاروقی اور ماجد انصاری نے سرگرمیاں لیں۔

                اسی طرح کھری کمائی میلے میں جناب شیخ یونس (سابقہ صدر مدرس)، اصغر انصاری (صدر مدرس اندرانگر اسکول)، شری منڈے سر، فہیم انصاری سر، حمیرہ مس، عبدالرب انصاری، مشتاق انصاری، رضی الدین انصاری، الطاف انصاری، مقیت انصاری اور طلبہ کے سرپرستوں نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے طلبہ کی کاوشوں کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ ساتھ ہی اس ہم نصابی سرگرمی کا انعقاد کرکے طلبہ کو ان کی صلاحیتوں سے روشناس کرانے کے لیے اس میلے کے کنوینر اقبال انصاری سر اور اسکول کے تمام اسٹاف کو دلی مبارکباد پیش کی اور خوشی کا اظہار کیا۔ نئے تعلیمی سال میں اپنے بچوں کو برانچ اردو پرائمری اسکول میں ہی داخل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔