نو جوانوں اور معمر افرادکے لئے مساجد میں تعلیم با لغان کا انتظام کیا جائے۔ علماء کرام کا اظہار خیال

Maharashtra

تعلقہ گھن سائونگی ضلع جالنہ میں دینی تعلیمی بیداری مہم اجلاس

 نو جوانوں اور معمر افرادکے لئے مساجد میں تعلیم با لغان کا انتظام کیا جائے۔ علماء کرام کا اظہار خیال

  جالنہ ۔23؍ مارچ 2022 ( پریس ریلیز ) بچپن کی تعلیم و تر بیت کا اثر دیر پا اور دائمی رہتا ہے،سرکاری اداروں میں جو نصاب تعلیم رائج ہے وہ آہستہ آہستہ ہمارے بچوں کو ارتداد کے دہلیز تک پہو نچا رہا ہے افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے بہت سے نو جوان اور معمر افراد ایسے ہیں جنہوں نے بنیادی دینی تعلیم تک حاصل نہیں کی ہے ایسے لوگوں کے لئے مساجد میں تعلیم با لغان کا انتظام کیا جائے اور انہیں دین کی بنیادی باتوں سے واقف کرا یا جائے۔ان خیالات کا اظہار مفتی عبد الرحمن اشرفی صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء مرہواڑہ نے گذشتہ دنوںعید گاہ مسجد تعلقہ گھن ساونگی ضلع جالنہ میں منعقدہ دینی تعلیمی بیداری مہم کے اجلاس  سےخطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہاکہ گذشتہ 23 فروری سے صوبائی صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب( صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر) کی ہدایت کے مطابق ہمارے ضلع جالنہ کے ہر ہر علاقے میںدینی تعلیمی بیداری مہم چلائی جا رہی ہے ،الحمد اللہ اب تک سینکڑوں مقامات پر دینی تعلیمی بیداری مہم کے پر وگرام جلسے ،کانر میٹیگں ،جلسے اور پروگرام منعقد ہو چکے ہیں ،کئی جگہوں پر جدید اور منظم مکاتب بھی قائم کئے گئے ہیں اورتاحال یہ سلسلہ جاری ہے ۔

دینی تعلیمی مہم کے ذریعہ عام مسلمانوں کے ساتھ ساتھ خواتین اسلام میں بیداری پیداکرنے کے لئے شہر گھنساونگی کے ایک شادی خانہ میں مستورات کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مولانا مفتی عبدالرحمن صاحب نائیگاوی ( جنرل سیکریٹری جمعیۃعلماء ضلع جالنہ)مولانا رئیس احمد صاحب ملی (صدر دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃعلماء ضلع جالنہ)  ت مولانا مفتی سہیل صاحب( جنرل سیکریٹر ی دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃعلماء ضلع جالنہ) اورمحترم سردار خان صاحب( معزز رکن جمعیۃعلماء ضلع جالنہ)دینی تعلیم کی اہمیت و ضرورت پر بصیرت اورز خطابات ہوئے۔اور پھر بعد نماز عصر تعلقہ گھن ساونگی دینی تعلیمی بورڈ کی کارکردگی ،مکاتب کے قیام کے لئے کی گئی کوششیں ، علاقوں میں چلائی گئی دینی تعلیمی بیداری مہم اور سروے کا جائزہ و مذاکرہ کیا گیا ۔

 اجلاس کا آغاز مفتی وسیم اشرفی صاحب کی تلاوت کام پاک اور حافظ عبد العظیم صاحب کی نعت پاک سے ہوا، مفتی سہیل صاحب نے تمہیدی بات میں دینی تعلیم کی اہمیت پر مفصل روشنی ڈالی ،بعدہ دینی تعلیمی بورڈ تعلقہ گھن ساونگی کے عہدیدار ان واراکین حضرات نے سروے کے تاثرات حاضرین کے سامنے پیش کیا جسے سن کر تمام حاضرین کو تعلقہ بھر میں دینی تعلیم کے مکا تب کی اہمیت و ضرورت کا احساس ہوا۔ دینی تعلیمی بورڈ کے قیام کی تجویز تعلقہ صدر مولانا عمران صاحب نے پیش کی اور 21 افراد پر مشتمل دینی تعلیمی بورڈ کمیٹی کا انتخاب حاضرین کی تائید سے عمل میں آیا، جس کے صدر مفتی وسیم اشرفی اور جنرل سیکریٹری مولانا عبد المجید صاحب ملی منتخب ہوئے،  اخیر میںمفتی عبدالرحمن صاحب اور مولانا رئیس احمد ملی صاحب صدر دینی تعلیمی بورڈ ضلع جالنہ کا پر مغز خطاب ہوا ،مولانا اسرار کاشفی (جنرل سیکریٹری جمعیۃعلماء تعلقہ گھن ساونگی )نے کیا ، کلمات تشکر، اور نظامت کے فرائض انجام دیئے