بستی بستی اور گھر گھر دینی تعلیم کا شعور پیدا کیا جائے ۔مفتی روشن قاسمی ،مفتی اشرف علی قاسمی و دیگر مقامی علماء کرام کا خطاب

Maharashtra

علاقہ ودربھ میںمختلف مقامات پر دینی تعلیمی بیداری مہم کے تحت مکاتب اسلامیہ کے اختتامی اجلاس

   بستی بستی اور گھر گھر دینی تعلیم کا شعور پیدا کیا جائے ۔مفتی روشن قاسمی ،مفتی اشرف علی قاسمی و دیگر مقامی علماء کرام کا خطاب

   22؍ مارچ 2022 ( پریس ریلیز )  دین اسلام کی بقا کے لئے آنے والی نسلوں کو دین سے وابستہ رکھنا اِنتہائی ضروری ہے، اگر بچوں اور بچیوں کو بقدر ضرورت دینی تعلیم نہیں دی جائے گی تو اُن کا مستقبل دینی اعتبار سے روشن نہیں ہوسکتا، دینی تعلیم کو عام کرنے خاص طور پر مکتب کی بنیادی تعلیم کے ذریعہ چھوٹے چھوٹے بچوں اور بچیوں کوآراستہ و پیراستہ کرنا ضروری ہے ۔اسی بابت علاقہ ودربھ کے مختلف علاقوں میں دینی تعلیمی بیداری مہم کے تحت مکاتب اسلامیہ کے اختتامی پرو گراموں کا انعقاد عمل میں آرہا ہے جس میں علاقائی علماء کرام شرکت فرماکر خطاب کر رہے ہیں ۔

 مسجد بلال مکتب ابوبکر صدیق بارہ کھولی بنوسہ تعلقہ دریاپور ضلع امراوتی میں مکتب کے طلباء وطالبات کے لئے منعقدہ اجلاس سے مولانا مفتی محمد روشن شاہ قاسمی صاحب  صدر دینی تعلیمی بورڈ مہا راشٹر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکول میں مشرکانہ نصاب داخل کرکے ہماری نسلوں کو دین و ایمان سے دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اگر ہمیں اپنے بچوں کو ارتداد اورشرکیہ افعال سے بچانا ہے تو مکتب سے اپنے بچوں کے تعلق مضبوط کرنا ہوگا۔مولانا صفوان مظاہری صاحب (امام وخطیب مسجد بلال بارہ کھولی بنوسہ)اور ذمہ دار واحباب بارہ کھولی بنوسہ نے کو کامیاب بنانے کی بھرپور کوشش کی۔جلسہ گاہ میں مولانا ابوبکر صدیق ،مولانا شہزاد صاحب ،اساتذہ کرام دارالعلوم باڑےگاوں،مولانا صابر صاحب،مولانا عبد العظیم صاحب،مولانا ذکی اللہ خان اشاعتی، مولانا یوسف ندوی،مولانا یونس ندوی،قاری عابد صاحب،حافظ جنید صاحب،حافظ عبد العزیز صاحب،حافظ سید سمیر صاحب بابلی،حافظ افروز خان صاحب،حافظ مقصود شاہ صاحب،حافظ سبیل صاحب،حافظ عدنان صاحب،مولانا زاہد،حافظ الیاس وغیرہ حضرات شریک ہوئے۔
شونی روڈ تعلقہ منگرول پیر ضلع واشم میں دینی تعلیمی بیداری مہم اجلاس منعقد ہو۔ جس میں مہمان خصوصی مفتی محمد روشن شاہ قاسمی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ  موجودہ ماحول میں ہماری منصبی ذمہ داری ہے کہ ہم آنے والی نسلوں کے دین واِیمان کے تحفظ کی فکر کریں، اور جس طرح بھی ممکن ہوسکے؛ اُنہیں ضروری دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کی کوشش کریں،انہیں حالات کے پیش نظر ہمارے صوبے کی انتہائی متفکر شخصیت حضرت مولانا حافظ محمدندیم صدیقی صاحب ( صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر) کے حکم صوبے بھر میں دینی تعلیمی بیداری مہم'' چلائی جارہی ہے؛ تاکہ بستی بستی اور گھر گھر دینی تعلیمی شعور پیدا کیا جائے، اور اِس کی اَہمیت سے معاشرہ کو آگاہ کیا جائے اِس پروگرام میں علاقے کے علماءکرام،مساجد کے امام خاص طور پر مولانا عبدالرحیم صاحب مولانا مجاہد صاحب مولانا عمر فاروق صاحب مولانا معظیز صاحب مولانا مجاہد صاحب مفتی عبدالواجد علی صاحب مولانا عمر صاحب مولانا عبداللہ صاحب مولانا عرفان صاحب حاجی ہیرو صاحب و دیگر شریک تھے۔

مکتب حضرت خدیجۃ الکبری محمدیہ مسجد نئی بستی کاٹی پورنا تعلقہ ضلع اکولہ میں طلباء و طالبات کا اختتامی پروگرام منعقد ہوا جس میں مفتی اشرف علی قاسمی صاحب استاذ دارالعلوم سونوری ضلع اکولہ نے تعلیم کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ آج کے ماحول میں اگر ہم نے اپنے بچوں کی دینی تعلیم و تربیت کی طرف توجہ نہیں دی تو آگے چل کر انہیں بچوں کے دین سے بر گشتہ ہوجانے کا خطرہ ہے اس لئے ہمیں مکاتب کے تعلیم کی طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اس اجلاس میں مولانا اشفاق صاحب ،مفتی توحید صاحب ،حافظ محمد عثمان صاحب اساتذہ دار العلوم سونوری ،مولانا توحید صاحب مولانا عبد الرازق صاحب و دیگر شریک تھے