ایک اچھا انسان بننے کے لئے دینی تعلیم کا حصول ضروری ہے۔ مفتی روشن قاسمی

Maharashtra

کارنجہ ضلع واشم میں دینی تعلیمی بیداری مہم اجلاس

 ایک اچھا انسان بننے کے لئے دینی تعلیم کا حصول ضروری ہے۔ مفتی روشن قاسمی

  14؍ مارچ  2022( پریس ریلیز ) ایک مو من کا سب سے بڑا سر ما یہ اس کا ایمان ہے اگر ایمان صحیح سلامت ہے تو وہ کا میاب ہے اگر ایمان درست نہیں ہے تو اگر چہ ساری دنیا اس کے پیروں میں ڈال دی جائے تو بھی وہ کا میاب نہیں ہو سکتا ، سخت سے سخت حالات میں ایمان اور عقیدہ پر قائم رہنا ہی ایک مومن کی شان ہے۔ ان خیالات کا اظہار آج یہاںدینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء مہا راشٹرکے صدرمولانا مفتی محمد روشن شاہ قاسمی صاحب ( مہتمم دار العلوم سونور ی ضلع اکولہ ) نے مکتب ہدایت القرآن کارنجہ میں منعقدہ دینی تعلیمی بیداری مہم وسالانہ جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ آج دین کی بنیادی تعلیمات اور عقائدسے واقف نہ ہونے کی وجہ سے ہی ہمارے نوجوان ارتدادی فتنوں کا شکار ہو رہے ہیں ،اس لئے پہلے کے مقابلہ میں آج دین کی بنیادی تعلیم کی اہمیت اور ضرورت اور بڑھ گئی ہے اس لئے ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ مسلمان کا کوئی بچہ دین کی بنیادی تعلیم سے محروم نہ رہے ۔

مفتی صاحب نے مزید کہا کہ گذشتہ 23 فروری سے پوری ریاست میں صوبائی صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب( صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر) کی ہدایت پردینی تعلیمی بیداری مہم چلائی جا رہی ہے ،الحمد اللہ اب تک سینکڑوں مقامات پر دینی تعلیمی بیداری مہم کے پر وگرام جلسے ،کانر میٹیگں ،جلسے اور ریلیاں منعقد کی جا چکی ہیں ،کئی جگہوں پر جدید اور منظم مکاتب بھی قائم کئے جا چکے ہیں اور اس سلسلے کا ایک مرکزی اجلاس بھی دار العلوم سونوری تعلقہ مرتضی پور ضلع اکولہ میں منعقد ہو چکا ہے جس میںآل انڈیا دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہندکے جنرل سکریٹری مولانا مفتی سید محمد سلمان منصور پوری صاحب استاذ حدیث جا معہ قاسمیہ شاہی مراد آباد یوپی و دیگر کی تشریف آوری اور بصیرت افروز خطاب ہو چکے ہیں ۔  

 اجلاس کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت اور نعتیہ کلام سے ہوا ، حافظ سعید خان صاحب استاذ مکتب ہدایت القرآن کارنجہ ضلع واشم نے اجلاس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ اس سال تین طلباء نے اسی مکتب میں حفظ کلام پاک بھی مکمل کیا،بعدہ مہمان خصوصی حضرت مولانا محمد رضوان الدین صاحب معروفی شیخ الحدیث جامعہ اکل کواںنے سیرالنبی ﷺ کے عنوان پر بڑی اہم باتیں ارشاد فرمائیںاور علم حاصل کرنے کی فضیلت پر عوام کی توجہ مبذول کرائی ۔پروگرام میں  علاقے کے علماءکرام ،ائمہ مساجد خاص طور مولانا محمد مظہر صاحب،مولانا عبدالمصور صاحب امراوتی،مولانا امجد علی صاحب امراوتی،حا فظ عبدالعظیم صاحب معاونین،مفتی الیاس صاحب ،مولانا عارف صاحب ،حاجی عقیل صاحب محمد ذاکر صاحب و دیگر شریک تھے