اندراگاندھی میموریل اردو ہائی اسکول وجونیئر کالج میں ڈاکٹر بھارت بھوشن شرساگرکے ہاتھوں پرچم کشائی

Beed

اندراگاندھی میموریل اردو ہائی اسکول وجونیئر کالج میں ڈاکٹر بھارت بھوشن شرساگرکے ہاتھوں پرچم کشائی

 

بیڑ (رئیس خان فتح آبادی)پیپلز ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام اندراگاندھی میموریل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج بالے پیر بیڑ میں 73ویں یومِ جمہوریہ کےموقع پرصبح8.10بجےڈاکٹربھارت بھوشن شرساگر کے ہاتھوں پرچم کشائی عمل میں آئی۔اس موقع پر پیپلز ایجوکیشن سوسائٹی کے سکريٹری مشتاق انصاری صاحب  کی خصوصی موجودگی رہی۔پرچم کشائی کے اس پروگرام کے ساتھ ہی اسکول ہذاکی طالبات نے علامہ اقبال کی نظم بچہ کی دعا، قومی ترانہ’سارےجہاں سے اچھا‘ استقبالیہ میں نعت شریف ،راشٹریہ گیت ،عہداورآئین کاپروگرام پیش کیا۔اس پرچم کشائی کے پروگرام میں پیپلز ایجوکیشن سوسائٹی کے سکریٹری مشتاق انصاری صاحب کی جانب سے تمام ہی مہمانان کا گلپوشی کے ذریعہ استقبال کیاگیا۔علی جانب ڈاکٹر بھارت بھوشن شرساگرکی گلپوشی مشتاق انصاری صاحب کے ہاتھوں عمل میں آئی جبکہ دیگر تمام مہمانان میں سابق نائب صدر بلدیہ فاروق پٹیل صاحب ،سابق نائب صدر بلدیہ نصیر انصاری صاحب،نسیم انعامدار ،مجلس اتحاد المسلمین کے پارٹی کے بیڑ ضلع صدر ایڈوکیٹ شیخ  شفیق بھاؤ،سابق سبھا پتی خورشید عالم، زیت اللہ خان، جلیل خان،اقبال بھائی،شیخ متین،لک خان،نعیم الدین گتے دار۔مختار انصاری، عزیز انصاری،قمر بھائی و دیگر کی گلپوشی اندراگاندھی میموریل اردو ہائی اسکول وجونیئر کالج کے پرنسپل سجاد احمدخان سر اور پیپلزاردو پرائمری اسکول کے صدر مدرس سید عتیق احمد سر کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ اس موقع پراسکول و کالج کے اساتذہ اکرام کے ساتھ علاقے کے معزز  سخصیات کی شرکت رہی۔نظامت کے فرائض عابد سر بہ حُسن خوبی انجام دیئے۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے تما م تدریسی و غیر تدریسی عملہ نے کاوشیں کی.