معاشرہ میں بےجا رسم و رواج اور نوجوانوں کو نشہ آور چیزوں سے بچنے کی تاکید

Maharashtra

جمعیۃ علماء کے زیر اہتمام تعلقہ کنوٹ میں جلسہ اصلاح معاشرہ

معاشرہ میں بےجا رسم و رواج اور نوجوانوں کو نشہ آور چیزوں سے بچنے کی تاکید

کنوٹ ۔22 ؍جنوری 2022 ( پریس ریلیز ) مسلم معاشرے غیر اسلامی اورمن گھڑت رسموں کے اثرات کو ختم کرنے ، اولاد کی دینی و اسلامی تربیت دینے،والدین کے حقوق ادا کرنے ،پڑوسیوں کے ساتھ اچھا بر تائو کرنے،اور معاشرہ میں کس طرح سدھا ر آئے اس کی طرف توجہ دلانے کے لئےجمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب کی ہدایت کے مطابق صوبے بھر میںجلسہائے اصلاح معاشرہ اور سیرۃ النبیﷺ کے پرو گرامس منعقد کئے جا رہے ہیںاسی بابت گذشتہ دنوں جمعیۃ علماء تعلقہ کنوٹ کے زیر اہتمام،موضع کوٹھاری تعلقہ کنوٹ ضلع ناندیڑ میں بصدارت مولانا محمد آصف خان صاحب صدرجمعیۃ علماء تعلقہ کنوٹ بعنوان اصلاح معاشرہ و سیرت النبی ﷺ منعقد ہوا۔
 اس موقع پر مولانا محمد آصف خان صاحب نے سیرت طیبہ پرتفصیلی روشنی ڈالی اور معاشرہ میں بےجا رسم و رواج اور نوجوانوں کو نشہ آور چیزوں سے بچنے کی تاکید کی اور کہا کہ اپنے بچوں کو مکاتب اور مدارس میں پابندی سے بھیج کر اپنے نونہالوں کو تعلیم و تربیت کے زیور سے آراستہ کریں، مفتی فیروز صاحب قاسمی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء تعلقہ کنوٹ نے سیرت النبیﷺ کے مختلف گوشوں اور مکاتب ومدارس کی اہمیت، افادیت اورضرورت پر زوردیا ،آخرمیں صدر جلسہ کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا