شاعر ندیم مرزا ، سلمہ باجی، حناباجی اورمرزا حسنات بیگ کا استقبالیہ

Beed

شاعر ندیم مرزا ، سلمہ باجی، حناباجی اورمرزا حسنات بیگ کا استقبالیہ

بیڑ (رئیس خان فتح آبادی) زیرِ اہتمام آل اردو ٹیچرز بلا سودی بنک بیڑ بتعاون انتظامیہ کمیٹی بتاریخ 25/جنوری 2022 ءبروز منگل رات 30_8 بجے، بمقام فینسی کلیکشن کارنجہ روڈ بیڑ جلسئہ استقبالیہ کا زیرِ صدارت عالی جناب عمران خان سر، انعقاد عمل میں آرہا ہے اس موقعہ پر عالی جناب ڈاکٹر الیاس فاضل صاحب پرنسپل ملیہ کالج بیڑ، مشہور نعت خواں مظہر صاحب، ڈاکٹر انعامدار میڈم سینیئر لیکچرار مہیلا کالج گیورائی کی خصوصی شرکت رہے گی۔

مزید تفصیلات کے مطابق اس جلسہ میں بیڑ کے بزرگ شاعر ندیم مرزا (جمالِ ندیم) 

محترمہ سلمہ باجی، مددگار معلمہ ضلع پریشد ہائی اسکول بیڑ (مصنفہ پہیلی اڑان) 

محترمہ حنا باجی صاحبہ، مددگار معلمہ الہدی پرائمری اسکول بیڑ (مضمون نگار) اور

مرزا حسنات بیگ سر(نمایاں تحریکی خدمات) کے لیئے جناب مومن جاوید انور سر اور سید سر کی رہنمائی وتعاون انتظامیہ کمیٹی انعامدار منتجیب سر، شیخ یونس سر، سید رضوان سر، شیخ سہیل سر، زبیر خان سراور جملہ اراکینِ آل اردو ٹیچرز بلا سودی بنک بیڑ استقبال کیا جائے گا۔