موجودہ حالات میں بچوں کی دینی تعلیم و تربیت سے غفلت انتہائی خطر ناک ثابت ہو سکتی ہے

Maharashtra

موجودہ حالات میں بچوں کی دینی تعلیم و تربیت سے غفلت انتہائی خطر ناک ثابت ہو سکتی ہے

 

جمعیۃ علماء شہر ناندیڑ کے زیر اہتمام جلسہ اصلاح معاشرہ و سیرۃ النبی ﷺ کا انعقاد

  ناندیڑ ۔ 21؍ جنوری 2022 ( پریس ریلیز ) مسلمانوں میں دن بدن تیزی کے ساتھ بڑھتی سماجی و اخلاقی برائیوں کے سد باب اور مسلم نو جوانوں کو بے رواہ روی سے بچانے کے لئے جمعیۃ علماء پوری ریاست میں جلسہائے اصلاح معاشرہ اور سیرۃ النبی ﷺ منعقد کر رہی ہےاور یہ تمام پروگرام صوبائی صدر محترم مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب ( صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر ) کی ہدایت و رہنمائی کے مطابق منعقد ہو رہے ہیں جس کے کافی بہتر اثرات نظر آرہے ہیںاسی بابت گذشتہ کل مدرسہ عربیہ مصباح العلوم للبنین والبنات مسجد خواجگان نظام کالونی میں جمعیۃ علماء شہر ناندیڑ کے زیراہتمام جلسہ عام برائے خواتین بعنوان امہات المومنین کی طرز معاشر ہ  بصدارت مولانا سیدآصف صاحب ندوی( صدر جمعیۃ علماء شہر ناندیڑ)منعقد کیا گیاجس میںکثیر تعداد میں خواتین اسلام نے شرکت کی اس نشست کا آغاز محمد عمربن عبدالباری (متعلم درجہ حفظ مدرسہ عربیہ مصباح العلوم للبنین والبنات مسجد خواجگان نظام کالونی) کی تلاوت کلام پاک سے ہوا،بعدہ سید اکرم بن حافظ سید مبین صاحب نےانتہائی دلکش آواز میں رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں نذرانہ عقیدت پیش کیا اس موقع پر مولاناامجدصاحب ا شاعتی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے،مولانا قاضی ناصر صاحب اشاعتی (صدر مدرس مدرسہ مصباح العلوم نظام کالونی ) نےاپنے خطاب میں اولاد کی تعلیم و تربیت کی طرف توجہ دلائی ,مقررخصوصی مفتی حبیب الرحمن قاسمی نے اپنے خطاب میں خواتین کو امہات المومنین کی زندگی اپنانے کی ترغیب دی۔
 اسی طرح مدرسہ عربیہ فیض الفرقان عدنان گارڈن، دھنے گاؤں میںجمعیۃعلماء شہر ناندیڑ کے زیر اہتمام جلسہ اصلاح معاشرہ اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، مولانا سید آصف صاحب ملی ندوی (صدر جمعیۃ علماء شہر ناندیڑ)کی زیر صدارت اور جناب رفیع نظامی صاحب کی زیر نگرانی منعقد کیا گیا جس میں عدنان گارڈن ودھنے گاؤں کے مرد و خواتین کے ایک جم غفیر نے شرکت کی۔ اس نشست کا آغاز مدرسہ فیض القرآن کے ایک معصوم طالب علم کی تلاوت کلام پاک سے ہوا،بعد ہ مدرسہ ہذا ہی کے ایک طالب علم نےانتہائی دلکش آواز میں رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔مولانا مفتی فضل صاحب قاسمی امام و خطیب مسجد محمدیہ اقبال نگر نے تمہیدی گفتگو کی، مفتی فضل صاحب کے بعد مقرر خصوصی مولانا سید شفیق اشاعتی کا پرتاثیر خطاب رہا۔ جس میں موصوف نے آج کے بگڑتے ہوئے حالات میں بچوں کی تربیت سے غفلت کے خطرناک انجام سے روشناس کراتے ہوئے عوام کو بچوں کی تعلیم و تربیت کی طرف توجہ دلائ، اخیر میں حضرت مولانا سید آصف صاحب ملی ندوی نے صدارتی خطاب فرمایا جس میں آپ نے اصلاح معاشرہ کے لئے فرد کی اصلاح پر زور دیتے ہوئے عوام کو اپنی ذاتی زندگی کو سیرت نبوی کے سانچے میں ڈھالنے کی ترغیب دی۔ مفتی ا فضل صاحب قاسمی کی پرسوز دعا پر اس اجلاس کااختتام ہوا۔