آخر بیڑ بلدیہ عمارت پر اردو زبان میں بورڈ نصب 

Beed

آخر بیڑ بلدیہ عمارت پر اردو زبان میں بورڈ نصب

 

اردو دان طبقے کی دیرینہ مانگ پوری,صدر بلدیہ ڈاکٹر بھارت بھوشن شرساگر نے کیا افتتاح

 

 بیڑ 16 جنوری  شہریان بیڑ کی دیرینہ مانگ, بیڑ بلدیہ عمارت پر اردو زبان میں بورڈ نصب کرنے کی مانگ کو پورا کرتے ہوئے آج صدربلدیہ ڈاکٹر بھارت بھوشن سر ساگر  نے رکن بلدیہ مقیت لالہ, رکن بلدیہ جلیل خان پٹھان, رکن بلدیہ شیخ اقبال، اردو ادبی  شخصیات, معزز شخصیات, سیاسی و سماجی معززین کی موجودگی میں بلدیہ کے روبرو بورڈ کا افتتاح کرنے کے بعدبورڈ کو  بلدیہ کی عمارت پر  نصب کیا گیا. اس موقع پر صدر بلدیہ ڈاکٹر بھارت بھوشن سر ساگر نے سرکار ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اردو زبان کسی ایک مذہب کی یا ایک طبقے کی زبان نہ ہو کر اردو یہ ہم سب کی زبان ہے اور اردو کی بقاء و ارتقاء کے لئے ہم پہلے بھی کوشش کرتے رہے ہیں اور آگے بھی کرتے رہیں گے اس بورڈ کے افتتاح کے موقع پر کلام سر ,حافظ معین الدین , اردو اساتذہ تنظیم  کےمجتبی احمد خان, تنظیم ترقی اُردو کے سید حسین اختر,مولانا آزاد وچارمنچ کے قاضی مجیب, خدائی خدمتگار تنظیم کے پٹھان ایوب خان  ارشد صدیقی, سید نبیل زماں, سید شافع,حافظ عبدالعزیز یز ,شیخ جمیل بھائی,حامد چاوش, بابا خان عرف حمید خان, شارقز کر یا ,امتیاز منیار, مدیر ابو بکر چاوش, عقیل بھائی,  مومن صدام , اردوصحافی ڈاکٹر سراج خان آرزو , جاوید پاشا ہ، محمد رئیس خان, توثیق الماس و دیگر معززین موجود تھے۔