مُپٹا اُردو اساتذہ تنظیم بیڑ کا اجلاس اور ضلع کمیٹی کا انتخاب

Beed

مُپٹا اُردو اساتذہ تنظیم بیڑ کا اجلاس اور ضلع کمیٹی کا انتخاب

 بیڑ (رئیس خان فتح آبادی)  گزشتہ یوم  کو مُپٹا اُردو اساتذہ تنظیم کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ تنظیم کے بانی سکریٹری سنیل مگرے سر، ڈویثرنل زون کے صدرڈاکٹر سنبھاجی واگھمارے، بیڑ ضلع صدر پروفیسر پردیپ روڑے سر،اُردوکے ریاستی سکریٹری جناب شاہد قادری سر و دیگر ضلع بھر کےعہدیداران نے تنظیم سازی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا، ساتھ ہی سنگھٹنا کے اعلىٰ عہدیداروں نے بہت اچھی رہنمائی کی۔ اس میٹنگ میں مُپٹا اور مُپٹا اُردو اساتذہ تنظیم بیڑ کے عہدیداران کا انتخاب سبھی ضلع بھر سے آئــے عہدیداروں  کے مشورےسے عمل میں عمل میں آیا۔  مُپٹا اُردواساتذہ تنظیم کے ضلع کے عہدیداروں کی کمیٹی کا انتخاب حسب ذیل کیا گیا۔ نجیب سوداگر سر (نائب  ضلعی صدر) سید بشیر سر (تعلقہ صدر اشٹی) شیخ نوید سر (تعلقہ۔ صدر ماجلگاؤں) شیخ علی سر (تعلقہ۔ صدر گیورائی) شیخ عرفان سر (تعلقہ۔ صدر منجلیگاؤں)  باگے کلیم الدین سر (تعلقہ صدر وڑونی) شیخ۔ صادق سر (تعلقہ صدر پرلی) شیخ فیاض سر (تعلقہ صدر پاٹودہ) وغیرہ  کا اتخاب کیا گیا-اس پروگرام میں ڈویژنل صدر عزیز راجہ، ضلعی سیکرٹری سمیر شیخ، ضلعی صدر یونس پٹیل، ضلعی نائب صدر نجیب سوداگر، ضلعی ورکنگ صدر سید عرفات، امجد خان، شیخ علی سرگیورائی تعلقہ صدر  باگے کلیم الدین سر وڈوانی تعلقہ صدر شیخ سلیم سر ، تعلقہ صدر شرور،محمد عمر چشتی سر تعلقہ سکریٹری پرلی، یہ تمام عہدیدار موجود تھے۔آخر میں مُپٹا اُردو اساتذہ تنظیم  کے ریاستی سکریٹری جناب شاہد قادری سر نے سبھی ضلع کے نو منتخب عہدیداران کی رہنمائی کی اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا -اِسطرح پروگرام کا اختتام عمل میں آیا -