اب تک شِرور کے عوام کو دھوکہ دیا گیا

Beed

اب تک شِرور کے عوام کو دھوکہ دیا گیا

 سینا کے  امیدوار کو منتخب کریں میں کام کرکے دکھاتا ہوں۔جئے دت شر سا گر

بیڑ ( رئیس خان فتح آبادی) شِرور نگر پنچایت انتخابات میں ہم نے عوام کے کہنے پر ہی تمام حلقوں میں امیدوار کھڑے کئے ہیں۔ابھی تک شِرور کی عوام الناس کو سرفو دھوکہ ہی دیا ہے لیکن اب ہمیں شِرور کے اہم مسائل کے حل کے لئے ہم اگھے بڑھکر عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرنے کی گواہی دیتے ہوئے سابق وزیر جئے دت شر سا گر نے شیو سینا کے سبھی اُمیدوار کو منتخب کی اپیل کی۔شِرور کاسار نگر پنچایت انتخابات 2021 کے باقی04 جگہوں کے لئے شیو سینا کے اُمیدوار میدان میں اترے ہے۔ان کی تشہیری کے لئے سابق وزیر جئے دت شر سا گر کی کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا۔اس موقع پر سابق وزیر جئے دت شر سا گر نے چاروں اُمیدواروں کے حلقوں کی عوام الناس سے  تبادلہ خیال کیا۔اُنھیں نے مزید کہا کہ شرور کی ترقی کے لئے حکمرانوں نے  کوئی ٹھوس کام نہیں کیا۔جِس کی وجہ سے آج ڈیم خُشک ہے جِس کی وجہ سے شرور کی عوام کو خرید کر پانی لینا پڑھ رہا ہے یہ بدنصیبی کی بات ہے حکومت کا استعمال عوام کی بھلائی کے لئے کرنا چاہیئے۔عوام الناس نے منتخب کرکے دینے کے بعد عوام کے مسائل کو حل کرنا اہمیت کی بات ہوتی ہے۔ہم دیہی علاقوں کی جمہوری طریقے سے ترقی کریں گے۔جس طریقےسے بیڑ  شہر کی ہے۔اسی طرح ہم شرور شہر کی ترقی کے لیے پہل کریں گے۔حکومتی منصوبہ کی کھینچ کر لانا پڑتا ہے۔لہٰذا اب یہ موقع شہرور کے شہریوں کے پاس ہے۔ریاستی حکومت کی سکیم کو شرور میں نافذ کرنے کے لئے شیو سینا کے اُمیدوار کو کامیاب کریں۔