بیڑ شہر میں اور پندرہ نئے راستوں کی تجویز جلد ہی منظور ۔۔۔۔ڈاکٹر بھارت بھوشن شر ساگر

Beed

بیڑ شہر میں اور پندرہ نئے راستوں کی تجویز جلد ہی منظور ۔۔۔۔ڈاکٹر بھارت بھوشن شر ساگر

 

بیڑ (رئیس خان فتح آبادی)  بیڑ شہر میں88 کروڑ روپیوں کے راستوں کے کام مکمل ہوگئے ہے۔شہر میں اور نئے راستوں کی تجویز داخل کی گئی اور تجویز جلد ہی منظور ہوکر کام مکمل کئے جانے والے ہے اس طرح کی معلومات صدر بلدیہ ڈاکٹر بھارت بھوشن شر سا گر نے پریس کانفرنس لیکر دی ہے۔اس پریس کانفرنس میں مزیدتفصیلی معلومات دیتے ہوئے صدر بلدیہ ڈاکٹر شر سا گر نے بیڑ بلدیہ کی جانب سے کئے گئے کاموں کی معلومات دی اور اگر راستوں کے تعمیری کام میں کہیں پر بھی غلطی آپ نظر آرہی ہے تو اس بات کو ہمارے تک پہنچانے کا کام کریں،ہم جلد ہی اس کو ٹھیک کرینگے۔ گزشتہ ڈی پی آر میں شہر میں شہری ترقی کی مہم میں ریاستی سطح پر پہلے88 کروڑ روپے کی لاگت سے 16 سڑکوں کے کام مکمل کیے ہیں ان  کاموں سے بیڑ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے اور بیڑ بلدیہ پر شہریوں کا اعتماد بڑھا ہے۔ترقیاتی کاموں کے تعلق سے  ہم نے کبھی امتیازی سلوک نہیں کیا اور نہ کبھی کریں گے۔مخالفین کے وارڈوں کے ترقیاتی کام بھی ہم نے کئے ہیں بھید بھاؤ نہیں کیا ہے ترقیاتی کاموں میں کبھی سیاست کو سامنے نہیں لائے ہیں۔اس طرح کے خیالات کا اظہار صدر بلدیہ ڈاکٹر بھارت بھوشن شر سا گر نے گزشتہ یوم بیڑ میں پریس کانفرنس لیکر کیا ہے۔بیڑ شہر ایس ۔کے ۔ایچ میڈیکل کالج میں نیا سوسائٹی دفتر میں منعقد پریس کانفرنس میں صدر بلدیہ ڈاکٹر بھارت بھوشن شر سا گر بول رہے تھے۔اُنھوں نے مزید کہا کہ بیڑ شہر میں خواتین کے لئے شہر میں راجماتا جیجاؤ ماں صاحب کے مجسمہ کے احاطہ میں جیم تیار کیا گیا ۔اس کے علاوہ شہر کے14 جگہوں پر مردوں کے لئے اوپن جیم تیار کی گئی ہے اُسی کے ساتھ ساتھ مہلہ بچت گٹ کے لئے شہر کی بھا جی منڈی میں میں اہلیہ دیوی ہولکر سبھا ہال میں بچت گٹ مال شروع کیا گیا ہےکچھ لوگوں نے ضلع کلکٹر سے اس جگہ کی بے قاعدگیوں کی شکایت کی لیکن کچھ نہیں ہوا صدر بلدیہ ڈاکٹر بھارت بھوشن شر سا گر نے صحافیوں کو بتایا۔اُنھوں نے مزید کہا کہ ہم مخالفین کے وارڈ میں بھی ترقی کے کام انجام دے رہے ہیں اور آگے بھی کررہے ہیں۔ہم ترقیاتی کاموں میں کبھی بھی سیاست نہیں کی ہے مخالفین رُکن بلدیہ پر بھی نہ انصافی نہیں کی ہے مکمل شہر میں ڈی پی آر کے ذریعے راستے منظور ہوئے ہیں.نگر روڈ، بارشی روڈ، جو محکمہ تعمیرات عامہ کے تحت آتا ہے، سیمنٹ کا کیوں نہیں ہو رہا ہےسوچنے کی ضرورت ہے کہ اس کو کیوں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔بیڑ بلدیہ میں ایڈمنسٹریٹر کے آنے سے پہلے بیڑ شہر کی 15 سڑکوں کو تکنیکی منظوری مل گئی ہےان 15 سڑکوں کی قیمت 91.74 کروڑ روپے ہے۔اس میں بیڑ شہر میں میونسپل کونسل کے تحت سیمنٹ کنکریٹ کی سڑکیں اور ڈی پی سڑکوں کے پکی نالیاں تعمیر کی جائیں گی۔ اس پریس کانفرنس کنسٹرکشن چیئرمین ونود مُڑک،ڈاکٹر یو گیش شر سا گر،رُکن بلدیہ گنیش وگھما رے،گنیش تاندڑ ے دیگر موجود تھے