پری مڈل اسکالر شپ امتحان میں فاریہ کلثوم مسیح الاسلام ریاست میں اول

Beed

پری مڈل اسکالر شپ امتحان میں فاریہ کلثوم مسیح الاسلام ریاست میں اول

 

بیڑ (رئیس خان فتح آبادی) بیڑ کے کالم نگار سید فاروق احمد قادری کی پوتی سیدہ فاریہ مسیح الاسلام پری مڈل اسکول اسکالر شپ امتحان میں 8 ویں جماعت سطح پر ریاست مہاراشٹر میں اول مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ سیدہ فاریہ کلثوم شمس العلوم اسکول عثمان آباد کی ہونہار طالبہ ہیں۔ ان کی اس کامیابی پر اسکول انتظامیہ اور اعزاء و اقارب نے مبارکبادیں پیش کی ہیں۔