راجماتا جیجاؤ جینتی کے موقع پر ڈاکٹر ساریکا شرساگر کی جانب سے منعقدہ مقابلو ں کا کامیاب انعقاد

Beed

راجماتا جیجاؤ جینتی کے موقع پر ڈاکٹر ساریکا شرساگر کی جانب سے منعقدہ مقابلو ں کا کامیاب انعقاد

 

 

سابق صدر بلدیہ ڈاکٹر دیپا تائی شر ساگر کے ہاتھوں انعامات کی تقسیم

 

بیڑ (رئیس خان فتح آبادی) راجماتا جیجاؤ کے جینتی کے موقع پر ڈاکٹر ساریکا شر سا گر کی جانب سے پینٹنگ و چندر کور مقابلوں کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ان مقابلوں میں پینٹنگ مقابلے پہیلی سے چوتھی گروپ،پانچویں سے دسویں گروپ و جونئیر،سینیئر کالج کے ساتھ دیگر کو بھی موقع دیا گیا تھا۔تو چندر کور مقابلوں یہ اوپن زمرے کے گروپ کی لئے تھے۔گڈکیلے پینٹنگ کا تھیم تھا تو  ہلال کے لئے ڈریسنگ کے ذریعہ خود سے تیار کردہ ہلال کی تھیم تھی۔اس مقابلے میں پینٹنگ کے 285 اور چندرکور کے 70 مدمقابلوں نے حصہ لیا۔کے. ایس. کے کالج میں تقسیم انعامات کی تقریب  سابق صدر بلدیہ و پرنسپل  ڈاکٹر دیپا تائی شر سا گر  ہاتھوں عمل میں آئی۔اس موقع پر شبھم کا تا نگلے،ایڈوکیٹ مہیش دھا نڈ ے،روی راج جے دھے سمیت مقابلوں میں حصہ لینے والے اور اُن کے فیملی کے افراد موجود تھے۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سابق صدر بلدیہ ڈاکٹر دیپا تائی شر سا گر نے کہا کہ گزشتہ دو سال ہم کرونا وائرس اس مہلک مرض میں پھنسے ہوئے تھے۔جس کی وجہ سے ہر طرف بند ہی بند نظر آرہا تھا۔خاص طور سے اسکول کالج بند تھے اور اس سال بھی اومیکرون اس نئے وائرس کی وجہ سے سب ہی اسکول، کالج بند کردیئے گئے ہیں۔جس کی وجہ سے طلباء کا بڑے پیمانے پر تعلیمی نقصان ہورہاہے ایسے حالات میں ڈاکٹر ساریکا شر سا گر نے طلباء کی فنکارانہ صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کے مقصد سے راجماتا جیحاؤ جینتی کے موقع پر مقابلے کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا۔جس کی وجہ سے طلباء کو کُچھ نیا کرنے کا موقع ملا اور ایسے حالات میں گڈ کیلے کی اہمیت بھی اُن کے سمجھ میں آجائیگی،اس کے علاوہ، ہلال کے مقابلے کی وجہ سے،  نے جيجاؤ دور سے ملبوسات اور ہلال کی وجہ سےخواتین میں نیا جوش و خروش  اور نیا کچھ کرنے کا موقع ملا۔اور جو ردعمل ہم دیکھ رہے ہیں وہ زبردست رہا ہے۔جن لوگوں نے اس میں حصہ لیا وہ آج انعام نہیں ملے لیکن  پھر تھکے بغیر جوش و خروش کے ساتھ محنت کرکے کامیابی حاصل کرنا چاہیئے اس طرح بھی اُنھوں نے کہا۔