والدین اپنے بچوں کی دینی تعلیم و تربیت کی طرف توجہ د یں

Maharashtra

 والدین اپنے بچوں کی دینی تعلیم و تربیت کی طرف توجہ د یں

 

  ناگپور جعفر نگر میں جمعیۃ علماء کا جلسہ اصلاح معاشرہ  

   ناگپور  ۔ 14؍ جنوری 2022 ( پریس ریلیز ) اس وقت امت کے نوجوانوں میں سب سے بڑا لمیہ یہ ہے کہ وہ الہی تعلیمات سے نابلد اور دوری اختیار کیے ہوئے ہیں۔نوجوا ن طبقہ عموماً قرآن مجید کو ایک رسمی اور مذہبی کتاب سمجھتا ہے۔ اس کتاب کے متعلق ان کا تصور یہ ہے کہ اس کے ساتھ اگر تعلق قائم بھی کر لیا جائے تو زیادہ سے زیادہ تلاوت ہی تک محدود رہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ کتاب زمانہ حال کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی اہلیت اور صلاحیت نہیں رکھتی ہے ۔حقیقت یہ ہے کہ قرآن مجید کتاب انقلا ب ہے۔ یہ عصر حاضر کے چیلنجوں کا نہ صرف مقابلہ کرنے کی اہلیت رکھتی ہے بلکہ تمام مسائل کاحل بھی فراہم کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مفتی محمد صابر صاحب  امام و خطیب احباب کالونی ناگپورنے گذشتہ کل جمعیۃ علماء حلقہ  لے آوٹ کے زیر اہتمام  جعفر نگر ناگپور میں منعقدہ جلسہ اصلاح معاشرہ اور سیرۃ النبیﷺ کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مفتی صابر  صاحب نے اپنے تفصیلی بیان میں نو جوانوں کو برائیوں خصوصا مو بائل کے غلط استعمال و دیگر اخلاقی برائیوں سے بچنے کی تلقین کی ساتھ ہی والدین کو بھی اپنے بچوں کی دینی تربیت کی طرف توجہ دینے کی تاکید کی ۔

اجلاس کا آغاز مولوی مسعود صاحب امام مسجد لے آوٹ کی تلات قر آن کریم سے ہو ا،حافظ عبد الرحیم صاحب نعتیہ کلام پیش کیا ،حافظ ریاض الدین صاحب جو اجلاس کی صدارت کررہے تھے انہوں نے تمہیدی گفتگو کرتے ہوئے جمعیۃ علماء کی خدمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہمارے صو بائی صدر محترم مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب ( صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر ) کی ہدایت اور مفتی محمد روشن قاسمی صاحب ( جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ودربھ) کی نگرانی میں اصلاح معاشرہ اور سیرۃ النبیﷺ کےیہ پرو گرام اور دیگر رفاہی کام ملک و ملت کے لئے انجام دیئے جا رہے ہیں۔  اس پروگرام میںمقامی جمعیۃ علماء کے  جملہ عہدیداران و اراکین ،ائمہ مساجد سمیت جمعیۃ علماء ضلع ناگپور کے جنرل سکریٹری  محمدسلیم صاحب ،انجینئر عبد الرحمن صاحب رکن جمعیۃ علماء ناگپور مغرب امین بھائی ،سعید بھائی ،مفتی مسعود صاحب و دیگر شریک تھے۔