جمعیۃ علماء شیگائوں ضلع بلڈانہ کے زیر اہتما م منعقدہ  جلسہ اصلاح معاشرہ و دینی تعلیمی بیداری مہم سےعلماءکرام کا خطاب

Maharashtra

جمعیۃ علماء شیگائوں ضلع بلڈانہ کے زیر اہتما م منعقدہ

 جلسہ اصلاح معاشرہ و دینی تعلیمی بیداری مہم سےعلماءکرام کا خطاب

13؍ جنوری 2022 ( پریس ریلیز ) آج یہاں جمعیۃ علماء کے زیر اہتمام جامع مسجد (مرکز)شیگاؤں ضلع بلڈانہ میں جلسہ اصلاح معاشرہ و دینی تعلیمی بیداری مہم کا انعقاد عمل میں آیا ،اجلاس کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت اور نعتیہ کلام سے ہوا، بعدہ مقرر خصوصی کی حیثیت سے مولانا وصی اللہ مظاہری صاحب ( صدر جمعیۃ علماء ضلع اکولہ نے اصلاح معاشرہ کے مختلف گوشوں پر تفصیلی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صرف جلسوں سے کچھ نہیں ہونے والا نہیں ہے سماج میں پھیلی ہوئی برائیوں کے خاتمہ اور عوام کو اس سے بچانے کے لئے سب سے پہلے ہمیں خود کو بدلنا پڑے گاسماج خود سدھر جائے گا ۔ صدر اجلاس مفتی انیس الدین صاحب نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ  حسد جلن جیسی دیگر بیماریوں سے بچنے کی ضرورت ہے۔
 حافظ عابد خان صاحب( صدر جمعیۃ علماء شیگائوں) نے اصلاحی معاشرہ کے پروگرام کی پوری تفصیل بیان کرتے ہوئے بتایا کہ یکم جنوری 2022 سےجمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب کی ہدایت کے مطابق مفتی محمد روشن قاسمی صاحب ( جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ودربھ مہا راشٹر ) کی سر پرستی میں علاقہ ودربھ کے مختلف اضلاع اور تعلقوں میں اصلاح معاشرہ و سیرۃ النبیﷺ  کے پرو گرامس منعقد کئے جا رہے ہیں۔اسی بابت جمعیۃ علماء شیگائوں تعلقہ کے مختلف مقامات پر اصلاح معاشرہ کے اب تک29  پروگرام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے شرکائے جلسہ سے عزم کرایا کہ ہم جمعیۃ کے اس مشن کو پورے طریقہ سے آگے بڑھاتے ہوئے معاشرے کی برائیوں کو ختم کرنے کی کوشش کرینگے آخر میںمفتی انیس الدین صاحب نے جملہ مہمان علماءکرام خاص طورمولانا رحمت اللہ صاحب مولانا نعمت صاحب مولانا عبدلرشید صاحب مولانا نعیم صاحب مولانا انیس صاحب مولانا احمد اللہ صاحب اور شرکائے جلسہ کا شکریہ ادا کیا ،مولانا وصی اللہ صاحب مظاہری کی دعاء پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا ۔