مہیلا بچت گٹ کے لیئے ریاست میں پہلا مال قائم کرنے والے بیڑ کے صدر بلدیہ ڈاکٹر  شر سا گر ۔۔۔۔۔ چترا واگھ

Beed

مہیلا بچت گٹ کے لیئے ریاست میں پہلا مال قائم کرنے والے بیڑ کے صدر بلدیہ ڈاکٹر  شر سا گر ۔۔۔۔۔ چترا واگھ

 

بیڑ (رئیس خان فتح آبادی) خواتین کو خود کفیل بنانے کی پہلی مثال قائم بیڑ کا کیشر کاکو مہیلا بچت گٹ مال ہے جو ریاست میں پہلا ہے ۔اس کام کے لیئے صدر بلدیہ ڈاکٹر بھارت بھوشن شرساگر قابل مبارکباد ہیں ان کی کوشش سے یہ وجود میں آیا ہے اس طرح کا اظہار خیال بھارتیہ جنتا پارٹی کی مہیلا صوبائی صدر چترا واگھ نے کیا ۔ماں جیجاو۔ساوتری بائی پھلے۔اہلیہ دیوی ہوڑکر۔کیشر کاکو ۔سندھو تائی سپکاڑ ان جانباز خواتین نے جدوجہد کرتے ہوئے اپنے اپنے دور میں خواتین کی خود کفیل بنانے کے لیئے کام کیا ۔آج کے دور میں اس کی صرف باتیں ہوتی ہیں ۔خواتین کو جود کفیل بنانے کی ضرورت ہے اس کے پیش نظر 70 اور 80 کے دہے میں آنجہانی رکن پارلیمان کیشر کاکو نے اس ضمن میں عوامی فلاح کے کام کو جو اہمیت دی اس کے لیئے ان کا فرزند ہونے پر مجھکو فخر ہوتا ہے ۔اس طرح کا اظہار خیال سابقہ کابینی وزیر جئے دت شرساگر نے خواتین بچت گٹ مال کے افتتاحی تقریب کے دوران کیا اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی خواتین ونگ کی صوبائی صدر چترا واگھ ۔صدر بلدیہ ڈاکٹر بھارت بھوشن شرساگر پرنسپل ڈاکٹر دیپا شرساگر۔چندر کلا بانگر۔اوشا سرودے۔اوجولا بھوپلے۔ڈاکٹر ساریکا شرساگر۔کے علاوہ دیگر شخصیات موجود تھیں۔آج صبح کیشر کاکو مہیلا بچت گٹ مال کا افتتاح بھارتیہ جنتا پارٹی مہیلا صوبائی صدر چترا واگھ کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔اس موقع پر مزید جئے دت شرساگر نے کہا کہ آج جن خواتین کو سہارا نہیں ہے ایسے خواتین کو سہارا دینے کا کام صدر بلدیہ ڈاکٹر بھارت بھوشن شرساگر کی رہنمائی میں بیڑ بلدیہ کی جانب سے کیا جارہا ہے ۔ناری شکتی کا صرف نعرہ بلند کرنے کام نہیں چلنے والا اس کے لیئے عملی طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔اس کے لیئے بلدیہ کام کررہی ہے یہ ایک قابل ستائش اقدام ہے۔اس وقت کھیت میں کس فصل کی پیداوار ہورہی ہے اس کو اہمیت نہیں ہے بلکہ بازار میں کس اشیاء کا مطالبہ ہورہا ہے اس کو اہمیت ہے۔آج کیشر کاکو کے نام سے مہیلا بچت گٹ مال جو قائم کیا گیا ہے اس کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کا کام گجانن ناگری سہکاری بینک کی جانب سے کیا جارہا ہے۔بیڑ ضلع میں رشیم کی کاشتکاری زیادہ ہوتی ہے اس کے لیئے ریشم گرنی کی بنیاد رکھی جائیگی۔اس موقع پر صدر بلدیہ ڈاکٹر بھارت بھوشن شرساگر نے کہا کہ مجھکو ڈیڑھ ہزار مہیلا بچت گٹ کا بھائی ہونے پر فخر ہے۔خواتین کے لیئے بلدیہ کی جانب سے بھی کئی فلاحی اسکیمات چلائی جارہی ہیں۔اس افتتاحی تقریب میں نیلم گورے۔ریاستی وزیر یشومتی ٹھاکر۔سندھیا سوالاکھے اور دیگر کورونا کے حالات کی وجہ سے نہیں پہونچ سکے۔