منکرات کے ازالہ امر بالمعروف اورنہی عن المنکر کے لئے جمعیۃ علماء اصلاح معاشرہ کی تحریک جاری رکھے گی

National

جمعیۃ علماءبالاپورکےزیرِاہتمام جلسہ ا صلاحِ معاشرہ  و سیرت النبیﷺ کا انعقاد

 منکرات کے ازالہ امر بالمعروف اورنہی عن المنکر کے لئے جمعیۃ علماء اصلاح معاشرہ کی تحریک جاری رکھے گی

 
 
بالاپور ۔ 11؍ جنوری ( پریس ریلیز ) جمعیۃ علماءبالاپورکےزیرِاہتما م بڑی شاہی چوک مسجد مرکز بالاپور ضلع اکولہ میںگذشتہ کل بعد نماز مغرب بڑے ہی تزک واحتشام کے ساتھ اصلاحِ معاشرہ اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان پراکیسواں عظیم الشان جلسۂِ عام منعقد ہوا،جس کا آغاز حافظ محمد اشہر کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا ،حافظ محمد شارق صاحب بحری نے نعتیہ کلام پیش کیا ،بعد ہ حافظ عبدالہادی بحری نے جمعیۃ علماء کا ترانہ پیش کیا مفتی محمد حنیف صاحب قاسمی صدرجمعیۃعلماءتحصیل بالاپور نے اصلاحِ معاشرہ کے عنوان پر افتتاحی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منکرات کے ازالہ امر بالمعروف اورنہی عن المنکر یعنی اصلاح معاشرہ کے لئے جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب کی ہدایت کے مطابق جمعیۃ علماء علاقہ ودربھ کے جنرل سکریٹری مفتی محمد روشن قاسمی کی نگرانی میں اصلاح معاشرہ کی تحریک زور و شور سے چل رہی ہے اور ا س تحریک کو جمعیۃ علماء جاری رکھے گی اللہ تعالی ا ن پرو گراموں کو عوام کی اصلاح کا ذریعہ بنائے ۔

 اجلاس کےمہمانِ خصوصی مولانا سیدوصی الله صاحب مظاہری صدر جمعیۃ علماء ضلع اکولہ نے اپنےکلیدی خطاب میں معاشرےکےبگاڑ سود رشوت جوا سٹہ شراب نوشی تمباکو گٹکھے سگریٹ نوشی میراث کی گڑبڑی تجارتی گڑبڑیاں معاملات معاشرت کی کوتاہیاں زبان کاغلط استعمال جھوٹ حسد کینہ کپٹ جہیزکا لین دین شادیوںمیںبےجارسومات فضول خرچیاں لڑکیوں کاارتدادکےدہانےپرجانالڑکوںکابگڑنارشتہ ہونےکےبعد لڑکالڑکی کاموبائل پربات کرناشادی سےقبل لڑکالڑکی کامیل ملاقات کرنا وغیرہ بہت ساری معاشرےمیں جاری برائیوں کوبہت ہی جراءت مندانہ انداز میں واضح کرکے اسکی اصلاح کرنےنوجوانوں اور سرپرستوں کو ہاتھ اٹھاکر بغیر جہیز کی شادیاں کرنے کے عزم کی طرف توجہ دلائی ۔

اجلاس میں مولانا برکت اللہ خان صاحب ندوی رکن جمعیۃ علماء ضلع اکولہ مفتی مشیر احمد صاحب قاسمی مفتی اطہر سعید صاحب قاسمی مولانا صدیق حسین صاحب اشاعتی مولانا عبدالمتین صاحب مظاہری مولانا عبدالجبار صاحب مظاہری مولانا محمد وسیم صاحب مظاہری مولانا یونس خاں صاحب ندوی مولانا محمد ریاض صاحب اشاعتی حافظ عبدالمتین صاحب مولانامحمد ابراہیم صاحب اشاعتی حافظ ایوب صاحب پارس حافظ محمد ریاض صاحب پارس حافظ محمد زبیر صاحب آلیگاؤںوغیرہ علماءکرام حفاظِ عظام وائمۂِ مساجد نیزسراج الدین صاحب الطاف سر انیس سر مستان سر جاوید اقبال صاحب وغیرہ کثیر تعداد میں موجودتھے۔پروگرام کی نظامت کے فرائض مولانا محمد اسماعیل صاحب اشاعتی صدر جمعیۃ ِ علماء شہر بالاپور نے بحسن و خوبی انجام دیتے ہوئے اخیر میں حاضرین کو جمعیۃ کے مشن کاساتھ دینےکا عزم کرواکر مہمانوں اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا،الحمدلله بالاپور تحصیل میں جمعیۃ ِ علماءتحصیل بالاپور کے زیرِاہتمام 1 جنوری سے 10 جنوری تک اصلاحِ معاشرہ کے جملہ 21 پروگرامات منعقد ہوئےہیں،مفتی محمد حنیف صاحب قاسمی صدر جمعیۃ ِ علماءتحصیل بالاپور کی دعاء پر جلسہ اختتام پذیر ہوا ۔