شیخ عظیم وشو مانوادھیکار پریشد کے ضلع صدر نامزد

Beed

شیخ عظیم وشو مانوادھیکار پریشد کے ضلع صدر نامزد

بیڑ ( رئیس خان فتح آبادی)  ایم ۔آر انصاری قومی صدر وشو مانوادھیکار پریشد ہیومن رائیٹ کونسل نے ایک اعلامیہ کے ذریعہ شیخ عظیم عبدالغنی کو وشو مانوادھیکار تنظیم کا اقلیتی شعبہ کاضلع صدر نامزد کیا ہے ۔یہ تنظیم ملک اور بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کے لیے کام کرتی ہے۔شیخ عظیم عبدالغنی کے اس عہدے پر نامزدگی عمل میں آنے پر دوست احباب اور عزیز اقارب نے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شیخ عظیم نے اپنی نامزدگی عمل میں آنے پر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس ذمہ داری کو بخوبی نبھانے کی پوری کوشش کرینگے اور تنظیم کو ضلع میں مظبوط کرینگے۔