دو روزہ ورک شاپ براۓ اساتذہ ،نصابی سرگرمیاں وذہنی آزمائش ، مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری

Beed

دو روزہ ورک شاپ براۓ اساتذہ

 

نصابی سرگرمیاں وذہنی آزمائش ، مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری

 

 

بیڑ (رئیس خان فتح آبادی) ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر انصرام جشن معیاری تعلیم کے  تحت طلبہ کی معلومات میں اضافہ اور طلبہ میں مسابقتی امتحانات کا جذبہ پیدا کرنے کی غرض سے ورک شاپ منعقد کی گئ ۔ طلبہ کو مقابلوں میں  شریک کرواکر ان کی صلاحتوں  میں نکھار اور اضافہ کرنے کے مقصد سے سلام ایجوکشنل سوسائٹی کے تحت نصابی سرگرمیاں اور ذہنی آزمائش پر مبنی امتحانات منعقد کیے جارہے ہیں۔جس کی تیاری کے لیے M Sاسکول فلک نما قلعہ بیڑ میں دو روزہ ورک شاپ براۓ اساتذہ منعقد کیا گیا ہے۔ NMMS ، NTS اور اولمپیاڈ امتحانات  میں مسلم طلبہ کی زیادہ شمولیت وقت کی عین ضرورت ہے۔ معیاری تعلیم کا حدف حاصل ہو۔ واضح ہو کہ اس ورک شاپ میں M S انگلش اسکول کے اساتذہ کرام کےعلاوہ حضرت منصور شاہ ولی اردو ہائی اسکول بیڑ حضرت منصور شاہ ولی اردو پرائمری اسکول وڈونی و جمعہ پیٹھ اسکول بیڑ کے تمام مدرسین نے بھی شرکت کی جملہ 30 اساتذہ شریک رہے۔

یہ ورک شاپ ڈاکڑ صفی انوری صدر مدرس حضرت منصور شاہ ولی ہائی اسکول بیڑ و  M S انگلش اسکول فلک نما قلعہ بیڑ کے پرنسپل شبانہ کوثر کی نگرانی میں لیا جا رہا ہے۔