بردار پور کے قریب ایس ٹی بس ٹرک تصادم

Beed

بردار پور کے قریب ایس ٹی بس ٹرک تصادم

 

اس دلخراش حادثہ میں چار افراد کی موت بیس زخمی

 

بیڑ( رئیس خان فتح آبادی) تیز رفتار جانے والی ایس ٹی بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں چار افراد جاں بحق ہوئے ہے اور بیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔یہ دلخراش حادثہ امبہ جوگائی لاتور روڈ پر پیش آیا۔یہ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ دونوں گاڑیاں ایک دوسرے کے اندر دھس گئی تھی کرین کی مدد سے گاڑیوں کو کاٹ کر علاحدہ کیا گیا۔حادثہ میں زخمی افراد کو امبہ جوگائی کے سوامی رامانند تیرتھ ہسپتال میں داخل کیا گیا۔مزید معلومات کے مطابق اورنگ آباد ڈيپو کی ایس ٹی بس نمبر ایم۔ایچ۔20 بی ایل3010 گزشتہ یوم صبح ساتھ بجے لا تو ر سے اورنگ آباد  کی طرف روانہ ہوئی بردا پور کے قریب آتے  ہی نند گوپال دودھ ڈیری کے قریب پہنچتی ہی یہ حادثہ رونماء ہوئے ہوا۔حادثہ اتنا خطرناک کہ آس پاس کے لوگ آواز سے موقع واردات پر پہنچ گئے۔اس حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں چندر شیکھر عمر 36سال،عادل شیخ سلیم شیخ ساکن امبا جو گا ئی،نلینی دیشمکھ،محمد صادق پٹیل کے نام شامل ہیں۔اس دلخراش حادثہ میں بیس افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔