بزم اظہار کا 59واں ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد

National

بزم اظہار کا 59واں ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد

 

پٹنہ(پریس ریلیز):بزم اظہار انٹرنیشنل کا ۹۵ واں ماہانہ طرحی مشاعرہ گذشتہ شب بزرگ،کہنہ مشق اور استاد شاعر مرغوب اثر فاطمی کی صدارت میں منعقد کیا گیا جس کی نظامت کے فرائض طنزومزاح کے نمائندہ شاعر چونچؔ گیاوی نے انجام دئیے۔اس مشاعرہ کے لئے تین مصرع طرح دئیے گئے تھے

(۱) عشق کی آنکھوسے ٹپکا ہوا آنسو تو نہیں

 (۲)فقیر شہر کے تن پر لباس باقی ہے

(۳)وہ سوچتاہے بہت اور بولتا کم ہے۔

جن شعراء نے اپنے کلام سے مشاعرہ کو کامیاب کیا ان کے نام اس طرح ہیں مرغوب اثرؔ فاطمی،نیاز نذر فاطمی،پروفیسر ناظم قادری،حنیف اختر،بشر رحیمی،م سرور پنڈولوی،ڈاکٹر مقصود عالم رفعت،شکیل سہسرامی،رہبر گیاوی،اصغر شمیم،قمر سمستی پوری،نوشاد ناداں،پردیسی کابری،کلیم اللہ کلیم،ڈاکٹر نصر عالم نصر،عبداللہ امامی،اعجاز عادل،اظہر رسول،ایڈووکیٹ اظہارالحق اظہر،وارث اسلام پوری،سمیع احمد ثمر،سبطین پروانہ،خواہ مخواہ دلالپوری،ڈاکٹر ممتاز منور۔آئندہ مشاعرہ کے لئے مصرع طرح (۱)میں فکروفن کے گہرے سمندر میں آگیا

(۲)تمہاری ہی تمنا کیوں کریں ہم

(۳)کبھی کبھار تو ہم بھی سنورنے لگتے ہیں۔

  یہ مشاعرہ ۲۱ فروری کو منعقد کیا جائے گا۔