ہمیں اپنے بچوں کو دینی تعلیم و اسلامی تہذیب سے آراستہ کرنا ضروری ہے۔  علماء کرام کا اظہار خیال  

Maharashtra

ہمیں اپنے بچوں کو دینی تعلیم و اسلامی تہذیب سے آراستہ کرنا ضروری ہے۔  علماء کرام کا اظہار خیال  

 

جمعیۃ علماء کے زیر اہتمام چاندور بازار امراوتی میں جلسہ اصلاح معاشرہ

 

7؍ جنوری 2022( پریس ریلیز ) آج ہمارے معاشرے میں تربیت کے فقدان کی وجہ سے ہماری بچیاں غیر مسلم بچوں کے ساتھ شادیاںکررہی ہیں۔ ایک سروے کے مطابق سینکڑوں مسلم بچیاں معاشرے کی بگاڑ کی وجہ سے غیر مسلم لڑکوںکے ساتھ شادیاں رچا چکی ہیں، اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے بچوں اور بچیوں کو دینی تعلیم اور اصلاحی تہذیب سے آراستہ کریں، بچوں کو دینی بنیادی تعلیم دلانا بہت اہم اور ضروری ہے تاکہ ہمارے بچے اپنے معاشرے اور تہذیب کے دائرے میں رہیں۔ مذکورہ بالا خیالات کا اظہارجمعیۃ علماءکے زیر اہتمام چاندور بازار امراوتی کی مختلف مساجد مسجد تاج ، سیفی مسجد ، نگینہ مسجد میں منعقدہ جلسہ اصلاح معاشرہ سے مقامی علماء کرام مفتی صابر صاحب ،مولانا عرفان صاحب ،حافظ صادق صاحب و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
 انہوں نے مشترکہ طور پر اپنے خطاب میں فرمایا آج ہمارے معاشرے میں شادی بیاہ بہت مشکل کام ہوگیا ہے حالانکہ شریعت میں شادی بیاہ بہت آسان ہے لیکن معاشرہ میں بگاڑ کی وجہ سے جہیز کی لعنت عام ہوچکی ہے غلط رسوم و رواج نے خرابہ کیا ہے جس کی اصلاح بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صو بائی صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب اور علاقہ ودربھ کے جنرل سکریٹری مفتی محمد روشن شاہ قاسمی صاحب کی ہدایت و سر پرستی میں مسلمانوں میں ذمہ داری کا احساس پیداکر نے کے لئے یہ پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں ضلع و تعلقہ و محلہ واری سطح پر اصلاح معاشرہ کی کمیٹیاں بنا ئی جا رہی ہیں تاکہ ضلع سے لے کر محلہ تک اصلاح معاشرہ کے پیغام کو پہونچایا جا سکے ۔ اس پرو گرام میں علاقائی علماء کرام سمیت اراکین و محبین جمعیۃ موجود تھے۔