سر سید احمد خان اسکول میں مقابلوں کا انعقاد اور تقسیم انعامات کا انعقاد

Beed

سر سید احمد خان اسکول میں مقابلوں کا انعقاد اور تقسیم انعامات کا انعقاد

 

بچوں کو سول سروس امتحان کے لئے پانچویں جماعت سے ہی تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔ پوار سر

 

 

بیڑ ( رئیس خان فتح آبادی) سر سید احمد خان اردو پرائمری و ہائی اسکول بیڑمیں خطوط نویسی اور مضمون نویسی کے مقابلے کا شاندار انعقاد کیا گیا۔اس مقابلے میں آٹھویں سے دسویں جماعت کے 250 طلباء نے حصہ لیا۔  اس مقابلے میں انعامات حاصل کرنے والے طلباء کے نام درج ذیل ہیں۔ اول سید انعم واجد، دوم انعام شیخ شمیسہ سرفراز، تیسرا انعام مومن عابد عبدالشافع، ترغیبی انعامات 1- شیخ مسفیرہ عبدالوکیل 2 - قاضی جویریہ غازی3-شیخ مہک شکیل 4- مومن ایمن شافع عبید،کلاس ٹاپرشیخ مہک معیز(آٹھویں جماعت) عفیفہ الہام شیراج علی( نویں جماعت)  پٹھان اقراء انعم رئیس خان(دسویں جماعت)شیخ عفیف آدم(جماعت ہشتم )  نعمان ہارون باغبان (جماعت نہم) خطیب اشعر مجیب (جماعت دہم) اسکول کے سکریٹری عبدالوکیل سر نے تمام طلباء کی رہنمائی کی اس پروگرام میں مہمانان خصوصی ڈاکٹر شکیل سر، پوار سر، سید عائشہ میڈم، داس سر، صحافی رئیس خان سر  موجود تھے۔اس موقع اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے پوار سر نے کہا کہ  بچوں کو سول سروس امتحان کے لئے پانچویں جماعت سے ہی تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔ مقابلہ جاتی امتحان کی تیاری طالب علمی کے زمانے سے ہی شروع ہو جانی چاہیے، اس طرح آنے والے مہمانوں نے مقابلے کے لیے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔  پروگرام کی نظامت عامر سر نے بحسن وخوبی انجام دی.