جب معاشرہ کی اصلاح اور سدھار کی فکریں ہوں گی تو پھر اس کے نتیجہ میں افراد بھی پاکیزہ سانچے میں ڈھلیں گے

Maharashtra

جب معاشرہ کی اصلاح اور سدھار کی فکریں ہوں گی تو پھر اس کے نتیجہ میں افراد بھی پاکیزہ سانچے میں ڈھلیں گے

جمعیۃ علماء کے زیرِاہتمام بالاپور ضلع اکولہ میں منعقد ہ جلسہ اصلاحِ معاشرہ سے علماء کرام کا خطاب

  بالا پور 5؍ جنوری 2022 ۔ ( پریس ریلیز ) معاشرہ افراد کے مجموعہ کا نام ہے ،اور ہر فرد اس بات کا ذمہ دار ہے کہ وہ اپنے معاشرہ کو ہر طرح کی خرابیوں اور گندگیوں سے پاک و صاف رکھے،ظاہری نجاست اور باطنی ہلاکت والی چیزوں کو معاشرہ سے نکال دورکرنے کی فکرکریں ۔اسلام نے مسلمانوں کو اس بات کی بطور ِ خاص تعلیم دی کہ وہ اپنے گرد وپیش کاجائزہ لیتے رہیں اور جو خرابیاں در آرہی ہیں ان کے سدِ باب کی فکر کریں ۔جب معاشرہ کی اصلاح اور سدھار کی فکریں ہوں گی تو پھر اس کے نتیجہ میں افراد بھی پاکیزہ سانچے میں ڈھلیں گے اور نوجوان بھی بے راہ روی سے بچیں گے۔ ان خیالات کا اظہارمولانا مفتی محمد حنیف قاسمی ( صدر جمعیۃ علماء تحصیل بالاپور ) نے جمعیۃ علماء کے زیر اہتمام مسجد نائیکواڑی بلوچ پورہ بالاپور ضلع اکولہ میں اصلاحِ معاشرہ اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 انہوںنےاپنے پُرمغز خطاب میں سامعین کےقلوب کوجھنجھوڑ تے ہوئے فرمایا کہ علم کی روشنی میں ہی ہم جہالت کے اندھیروں سے نکل سکتے ہیں آج معاشرےمیں بگاڑ جہالت کی وجہ سے ہے نیزمعاشرے میں پھیلی برائیاں سودخوری بےحیائی بےپردگی جوا سٹہ شراب مہیلاگٹھ انٹرنیٹ کا غلط استعمال وغیرہ بہت ساری خرابیوں کوسدھارنے اور اصلاح کی ترغیب دی ۔ انہوں نےجمعیۃ علماء کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ ہمارے صو بائی صدر محترم مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب ( صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر ) کی ہدایت کے مطابق اورمفتی محمد روشن قاسمی صاحب ( جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ودربھ) کی نگرانی میں اصلاح معاشرہ اور سیرۃ النبیﷺ کےیہ پرو گرام اور دیگر رفاہی کام ملک و ملت کے لئے انجام دیئے جا رہے ہیں۔
 اجلاس کا آغاز حافظ محمد اشہر صاحب کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، حافظ محمد سعد نےنعت النَّبیﷺ پیش کی، بعدہ صدر اجلاس مولانامحمد اسماعیل صاحب اشاعتی صدر جمعیۃعلماء شہر بالاپور نے جمعیۃ علماء کے پروگرامات کےانعقاد کا مقصد بتاکر جمعیۃعلماء کا ساتھ دینے کا عزم کروایا،اس اجلاس میں علاقے کے علماء کرام ،ائمہ مساجد ،جمعیۃ علماء کے عہدیداران و اراکین باالخصوص مفتی اطہر سعید مولانا محمداسامہ حافظ محمد توصیف حافظ محب الرحمٰن حافظ اکبر حافظ کاشف وغیرہ علماء کرام اور کثیر تعداد میں حاضرین موجودتھےپروگرام کو کامیاب بنانے میں فہیم بھائی ،نعیم بھائی ،شیخ عثمان، الطاف سر، سہیل سر، مستان سر وغیرہ وجمیع احباب بلوچ پورہ ڈانگ پورہ کاغذی پورہ نےبھرپورتعاون کیا ۔