کویئز مقابلے میں سوشل اردو ہائی اسکول کو دوسرا انعام 

Beed

کویئز مقابلے میں سوشل اردو ہائی اسکول کو دوسرا انعام 

سولاپور( سُلطان اختر)خادمان اردو فورم۔سولاپور کی جانب سے ۲۳ دسمبر ۲۰۲۱ کو مجاہدین آزادی کے عنوان تلے ایک آن لائن کوئیز کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شہر سے کل آٹھ مدارس کے پچاس طلبا نے حصہ لیا تھا ۔ اس مقابلے میں سوشل اردو ہائی اسکول کے طالب علم ریحان عثمان نلامندو کو دوم انعام حاصل ہوا ۔اینڈرائیڈ موبائیل ، نقد اور سرٹیفکٹ دے کر طالب علم کو نوازا گیا ۔اس طالب علم کو وجاہت عبدالستار اور ذوالکل باغبان کی رہنمائی حاصل ہوئی ۔اسی طرح مدرسہ ہذا کی ایک طالبہ سعدیہ عبدالستار شیخ اور سعد سمیر جہاگیردار کو ہمت افزائی کے انعامات حاصل ہوئے ۔

ہیڈماسٹر عبدالجبار شیخ ، نائب صدر مدرس امتیاز شابدی ، سوپروائزر شبنم سید اور رسول چودھری سمیت تمام تدریسی عملے نے کامیاب طلبا و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔