سلیم جہانگیر کی رہائش گاہ پر دو روزہ کرونا ویکسین کیمپ کا  انعقاد

Beed

سلیم جہانگیر کی رہائش گاہ پر دو روزہ کرونا ویکسین کیمپ کا  انعقاد

بیڑ (رئیس خان فتح آبادی) سابق سبھا پتی و بھارتی جنتا پارٹی کے لیڈر سلیم جہانگیر کی رہائش گاہ پر ایک اور دو دسمبر کو کرونا ویکسین کیمپ کا شاندار انعقاد عمل میں آیا ۔پیٹھ بیڑ علاقہ کے گجا نن نگر،عیدگاہ روڑ پر سابق سبھا پتی سلیم جہانگیر کی رہائش گاہ پر ایک اور دو دسمبر کو صبح9سے2 اور شام میں5سے10 کے اوقات میں کرونا ویکسین کیمپ کے تحت عوام کو کرونا ویکسین دینے کا آغاز ہوچکا ہے ۔گزشتہ یوم ڈاکٹر آر۔آر۔ہاشمی ،نرس بھا لیکر ڈی۔ایل۔میڈم،نہر کر وی۔ایس۔میڈم،آشا ورکر پراچی تائی اُگلے،حلیمہ تائی شیخ،سنگیتا تائی کدم ،موہنی تائی جوشی،للیتا تائی ،نوجوان لیڈر ریاض صدیقی نے مکمل تعاون کیا گزشتہ یوم پیٹھ بیڑ علاقےکی عوام نے کثیر تعداد میں اس کیمپ میں جاکر کرونا ویکسین لی۔اس میں مرد حضرت کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں خواتین نے بھی کرونا ویکسین لی۔سلیم جہانگیر کی جانب سے اپنے رہائش گاہ پر کرونا ویکسین کیمپ کا انعقاد کرنے کی وجہ سے عوام الناس کو کرونا ویکسین لینے میں آسانی ہوئی ۔ کرونا ویکسین کیمپ آج یعنی دو  دسمبر کو بھی جاری ہے ۔اس لئے کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے زیادہ سے زیادہ عوام الناس اس کیمپ سے فائدہ اٹھا نے کی اپیل سلیم جہانگیر نے کی ہے۔