جش نور الحسنین کے تحت معروف شاعر ندیم مرزا کا شاندار استقبال

Beed

جش نور الحسنین کے تحت معروف شاعر ندیم مرزا کا شاندار استقبال

 

بیڑ :  وارثان حرف وقلم کی جانب سے بیڑ کےبزرگ شاعر ندیم مرزا کا شانداراستقبال ان کے مکان پر عمل میں آیا. اس موقع پر سینئر صحافی و مدیر قاضی مخدوم، ڈاکٹر صفی انوری، پرنسپل ڈاکٹر الیاس فاضل، صحافی ڈاکٹر سراج آرزو، ارشد صدیقی،صحافی رئیس خان، محمد علی باگے، شیخ رشید ماسٹر کے ساتھ مرزا فیملی کے افراد موجود تھے.اس موقع پر ندیم مرزا نے اپنے مجموعہ کلام  جمال ندیم کی کاپیاں مہمانوں کو بطور تحفہ پیش کیں۔ جس کا اجراء 28 

نومبر کو بیڑ میں عمل میں آیا.  اس موقع پر قاضی مخدوم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وارثان حرف وقلم کی جانب سے معزز و معتبر شعراء اکرام کے استقبال کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انشاء اللہ جلد ہی ادبی ذوق کی حامل سینئر شخصیت ابراہیم انوری اور نامور شاعر سید سسجاد اختر کا ان کی اردو زبان و ادب کے حوالے سے گراں قدر خدمات کے ضمن میں استقبال عمل میں آ ئے گا۔

وارثان حرف وقلم کےاس ہدیہ تحنیت پر ندیم مرزا شکریہ ادا کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اور ان لمحات کو زندگی کے ناقابل فراموش قیمتی لمحات سے تعبیر کیا.