مراٹھواڑہ کے بزرگ و استاد شاعر حضرت ندیم مرزا کے شعری مجموعہ جمال ندیم کا اجراء

Beed

مراٹھواڑہ کے بزرگ و استاد شاعر حضرت ندیم مرزا کے شعری مجموعہ جمال ندیم کا اجراء

تہنیتی مشاعرہ میں شعرا کرام نے بہترین کلام پیش کیا

بیڑ(رئیس خان فتح آبادی) مراٹھواڑہ کے بزرگ و استاد شاعر حضرت ندیم مرزا کا شعری مجموعہ جمال ندیم زیر اہتمام بھارتیہ اردو وکاس فاونڈیشن سولاپور بہ اشتراک  اردو زبان فاؤنڈیشن بیڑ و بزم احباب بیڑ عمل میں آیا ۔  یہ کتاب بھارتیہ اردو وکاس فاونڈیشن سولاپور کے بانی صدر سلطان اختر اور بزم احباب کے سرپرست محمد ارشد صدیقی کی تجویز پر شائع کی گئی۔

ندا ربی مرزا فہیم۔بیگ کی تلاوت قرآن پاک اور شیخ جنت فاطمہ عبدالرحیم اور ہاجرہ خانم نیر خان اور سعود مرزا کی پرسوز نعتیہ کلام سے محفل کا آغاز ہوا۔  حضرت ندیم مرزا جو ایک روحانی مرشد و صوفی ہیں۔ گزشتہ 55 برسوں سے شعر و ادب کی خدمات انجام دیں۔ آپ ایک بہترین شاعر کے ساتھ ساتھ افسانچہ نگار و مترجم اور بے مثال نثر نگار ہیں۔ اردو فارسی پر زبردست عبور حاصل ہے۔ بلکہ فارسی میں بھی کلام تحریر فرمایا۔ حضرت مرزا عظمت اللہ بیگ رموزی شاہ قادری چشتی المعروف ندیم مرزا نے خوش لحن و  استاد شاعر  منظور خان اثر اور مراٹھواڑہ کے جید شاعر و ادیب حضرت شاہ حسین نہری سے شاعری کے رموز سیکھے۔ آپ ہندوستان کے مؤقر رسائل وجرائد میں چھپتے رہے ہیں۔ 

گزشتہ شب شیخ مختار کانٹریکٹر کے ثقافتی ہال میں منعقدہ اجرائیہ پروگرام کی صدارت سینئر ادیب ، شاعر مورخ و سینیر صحافی عبدالخالق ساغر نے فرمائی۔ جبکہ مہمانان خصوصی و شعرا کرام کی حیثیت سے مولانا حافظ مرزا عبدالعزیز بیگ حفظہ اللہ،  محمد ارشد صدیقی ،  مرزا نعمت اللہ بیگ(برادر ندیم صاحب) ، وسیع الدین پروانہ، ڈاکٹر محمد الیاس فاضل(پرنسپل ملیہ سینیر کالج بیڑ)، قاضی مولانا محمد ظفر ( وقف بورڈ قاضی) ، شیخ مختار کانٹریکٹر، شیخ مظہر ، سادولکر سر، پروفیسر مکند کاڑے سر، مہاراشٹر کرکٹ بورڈ کے رکن عاملہ عامر سلیم سر، ملت۔گروپ آف اسکولس کے سکریٹری عمیر سلیم سر، پروفیسر سید فرید احمد نہری ( صدر شعبہ اردو ملیہ سینئر کالج بیڑ )، پروفیسر ڈاکٹر عبدالانیس (صدر شعبہ انگریزی ملیہ سینیر کالج بیڑ) ، مجتبی احمد خان (سینیر رہنما اردو شکشک سنگٹھنا ) پروفیسر ڈاکٹر سید شوکت اللہ حسینی ( صدر شعبہ فزکس , ملیہ سینیر کالج بیڑ)، مولانا عبد الرحیم زاہد قاسمی ( استاد دارالعلوم بیڑ), عبدالغفار خان، قاضی مجیب الرحمن (صدر مولانا آزاد وچار منچ بیڑ)، حسین اختر ( صدر تنظیم ترقی اردو )، فیروز خان ، ڈاکٹر عمران خان (لکچرار ملیہ سینیر کالج),  پرنسپل شاہین اکیڈمی بیڑ)، محمد علی باگے (امداد گروپ باگے کٹ پیس) ، ظفر بیگ نورنگ پریس، مظہر بیگ،  ڈاکٹر سید زبیر حسینی( پرنسپل کے ایس کے فوڈ اینڈ ٹیکنالوجی کالج بیڑ),  ڈاکٹر عماد اختر فراز (صدر شعبہ اردو کے ایس کے کالج بیڑ) آصف عالم (صدر انداز بیان بیڑ) ، ایڈوکیٹ قاضی کلیم الدین (جنرل سکریٹری انداز بیاں بیڑ )، سجاد احمد خان (پرنسپل اندراگاندھی میموریل اردو جونئیر کالج بیڑ)، منہاج احمد خان ( معلم۔منصور شاہ اسکول ) ، عامر بھائی اونیسٹی، وسیم۔مرزا ( آرٹ لائن)، فہیم  مرزا ، شمیم مرزا کے علاوہ  صبیحہ خانم بنت منظور احمد خان اثر اور  عطوفہ اختر اور خجستہ اختر ،نازیہ تبسم فہیم مرزا،تمثیل فاطمہ شمیم مرزا، عرشیہ خانم ،ثمینہ وسیم مرزا  اورمحترمہ نشاط ریحانہ زوجہ ظفر خان ناز  ، فرح دیبا خانم ، موجود تھے۔ 

شیخ ربیع احمد ، قاضی وزیر کلیم، قاضی ظفر نایاب، قاضی کلیم الدین، آصف عالم، قاضی مجیب ، ڈاکٹر عمران خان، ڈاکٹر عبدالانیس، سادولکر سر،حسین اختر،  مکند کاڑے سر، غلام ثاقب، مولانا عبدالرحیم زاہد قاسمی ،محمد ارشد صدیقی ،ندیم مرزا، عبدالخالق ساغر نے اپنے اپنے شعری کلام سے سامعین کو اپنا قائل کرلیا ۔

مختلف تنظیموں و اداروں کی جانب سے حضرت ندیم مرزا کا۔ خصوصی استقبال کیا گیا۔ اس موقعہ پر محترم ندیم مرزا نے نم آنکھوں سے سلطان اختر ،محمد ارشد صدیقی، غوثیہ سلطانہ نوری امریکہ، ڈاکٹر جاوید پالوجی، شیخ مختار کانٹریکٹر ، علیم الدین علیم ، نسرین سحر ہاشمی، اور سبھی رفقائے کار اور شرکاء محفل کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کی نظامت غلام ثاقب نے انجام دی۔ اظہار تشکر زاہد حسین سر نے فرمایا۔

 پروگرام کو کامیاب بنانے میں  سید زاہد حسین سر اور  آفرین میڈم نے انتھک محنت اور کاوشیں انجام دیں۔