مپٹا تنظیم کا  قابل ستائش اقدام مرحوم صدیقی مجاہد کے اہل خانہ کی 196000 کی مالی امداد 

Beed

مپٹا تنظیم کا  قابل ستائش اقدام مرحوم صدیقی مجاہد کے اہل خانہ کی 196000 کی مالی امداد 

 

بیڑ ( رئیس خان فتح آبادی) کورونا وباء کے دوران عمر فاروق اردو ہائی اسکول پاتھری کے معلم اور مپٹا تنظیم کے ریاستی صدر صدیقی مجاہد کا انتقال ہواتھا۔جس سے ان کے اہل خانہ معاشی طور پر بہت زیادہ متاثر ہوا۔ایسے مشکل کے وقت میں مپٹا تنظیم نے ان کے اہل خانہ کی بھر پور مدد کی ان کی اہلیہ کو اسی اسکول میں نوکری دلوانے کاکام انجام دیا۔اور ان کی مالی امداد کرنے کا فیصلہ کیا ۔اس کے پیش نظر مپٹا کی جانب مثالی معلم تقسیم انعامات کی تقریب میں ان کے اہل خانہ کو ایک لاکھ چھیانوے ہزار (196000) روپیے کا امدادی چیک فکسڈ ڈیپازٹ کی شکل میں 

 

 ایڈیشنل ضلع کلکٹر تشار ٹھومبرے۔ضلع پریشد ہائر سیکنڈری کے ایجوکیشن افسر وکرم ساروک ۔سوامی رامانند تیرتھ یونیورسٹی محکمہ صحافت کے گونارکر بانی سیکرٹری سنیل میرے اور مپٹاکےضلع  صدر پردیپ روڈے ۔اور صوبائی سیکرٹری شاہد قادری کے ہاتھوں دیئے گئے ۔مپٹا تنظیم کے اس اقدام کی سماج کے ہر طبقہ کی جانب سے ستائش کی جارہی ہے ۔ اہل خانہ کی امداد کرنے میں پردیپ روڑے اور قادری شاہد کی قیادت میں شیخ عزیز مرٹھواڑہ کارگذار۔شیخ یونس ضلع صدر ۔شیخ سمیر ضلع سیکرٹری کے علاوہ انعامدار عرفات۔عمر چشتی۔اسرار خان ۔نجیب سوداگر ۔نجیب پٹیل ۔فضل فاروقی ۔غوث انعامدار۔عماد فاروقی ۔سید ظفر ۔ شیخ کلام۔شیخ سلیم ۔سید مصطفی۔شیخ یونس جامکھیڑ۔کے مپٹا تنظیم سے جڑے ہوئی خواتین معلمات نے نمایاں کام انجام دیا۔