بیڑ میں ایک نئے سرکاری میڈیکل کالج کی اشد ضرورت۔جئے دت شر سا گر

Beed

بیڑ میں ایک نئے سرکاری میڈیکل کالج کی اشد ضرورت۔جئے دت شر سا گر

 

بیڑ ( رئیس خان فتح آبادی) بڑھتی ہوئی آبادی اور ضرورت کو دھیان میں رکھکر بیڑ میں ایک نیا سرکاری میڈیکل کالج ہونا ضروری ہے۔مُلک کے ہر ضلع میں ایک سرکاری میڈیکل کے منصوبہ کے تحت بیڑ میں سرکاری میڈیکل کالج منظور کیا جائے اس طرح کا مطالبہ سابق وزیر جئے دت شر سا گر نےوزیر طبی تعلیم امیت دیشمکھ سے کیا ہے۔مُلک میں ہر ضلع میں ایک سرکاری میڈیکل کالج یہ سرکاری منصوبہ کے تحت مراٹھواڑ ہ کے بیڑ اس ضلع میں سرکاری میڈیکل کالج ہونا بہت ضروری ہے۔بیڑ ضلع کے امبه جوگائی میں موجود سرکاری میڈیکل کالج منظور کیا گیا ہے لیکن بڑھتی ہوئی آبادی اور ضرورت کو دھیان میں رکھتے ہوئے بیڑ شہر میں ایک سرکاری میڈیکل کالج کی اشد ضرورت ہے۔جس کی وجہ سے سرکاری میڈیکل کالج کی مُشکلات میں کمی واقع ہوگی اور عوام کو اس سے مزید فائدہ حاصل ہوگا۔اُسی طرح سے بڑی سے بڑی بیماریوں کے علاج کے لئے دوسرے شہروں میں جانے کی ضروت نہیں پڑے گی۔نیا سرکاری میڈیکل کالج منظور ہونے کے بعد اس کالج میں بڑی سے بڑی بیماریوں کا علاج بھی آسانی سے ہوگا۔بیڑ شہرمیں تقریباً تمام ہیڈ کوارٹر موجود ہیں۔اس لئے نیا سرکاری میڈیکل کالج ہونا بھی ضروری ہے اس لئے سرکاری میڈیکل کالج کو جلد سے جلد منظوری دی جائے اس طرح کا پُر زور مطالبہ سابق وزیر جئے دت شر سا گر نے وزیر طبی تعلیم امیت دیشمکھ سے ملاقات لیکر کیا ہے اس موقع پر روہیت شرساگر ،رُکن بلدیہ مُکھید لہ لہ بیڑ بلدیہ چیف آفیسر اُتکرش گُٹّے موجود تھے