جمعیۃ علماء ضلع سانگلی کے عہدیداروں کا انتخاب

Maharashtra

جمعیۃ علماء ضلع سانگلی کے عہدیداروں کا انتخاب

مفتی صادق پٹیل ضلع صدر ،حافظ صدام حسین جنرل سکریٹری ،حاجی توصیف منصور خازن منتخب

سانگلی ۔30؍ اکتوبر ( پریس ریلیز )  جمعیۃ علماء ہند ہمارے ملک کی سب سے قدیم ،عظیم اور بااثر جماعت ہے جس کی خدمات اور کارنامے تاریخ ہند کا ایک روشن باب ہے ۔جو ہر موڑ اور مرحلہ پر اپنے روز قیام سے ملت کی رہنمائی کا فریضہ انجام دے رہی ہے ہمیں اس سے اپنی وابستگی کونعمت غیر مترقبہ سمجھنا چاہئے۔ اس اہم تنظیم کے عہدیداروں کا انتخاب مکمل ہو چکا ہے ایک عارضہ کی وجہ سے ضلع سانگلی کی یونٹ کا انتخاب باقی رہ گیا تھا ۔اسی بابت آج یہاں مسجد رمضان سوفٹ روڈ سانگلی میںجمعیۃ علماءضلع سانگلی کا انتخابی اجلاس منعقد ہوا ، جس میںبطور نگراںو مشاہد جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب،مولانا قاری شمس الحق قاسمی صاحب ناظم اصلاح معاشرہ جمعیۃ علماء مہا راشٹر نے شرکت کی اور اپنی نگرانی میں انتخاب کے عمل کو مکمل کرایا۔
اس انتخابی اجلاس میں تمام شرکاء کے اتفاق رائے سے مفتی صادق پٹیل کو ضلع صدر ،حافظ صدام حسین کو جنرل سکریٹری ،حاجی توصیف منصور کو خازن منتخب کیا گیا جب کہ حافظ عبد الروف صاحب اور حافظ شمشیر صاحب نائب صدور منتخب کئے گئے ۔جناب آصف دلاور جمعدار صاحب ،مولانا کلیم اللہ صاحب ،حاجی ریاض صاحب یہ تینوں احباب ضلع سکریٹری بنائے گئے ۔حافظ ریاض نور محمد ،مفتی مزمل یعقوب ،مولاناآصف موسی ،حافظ جاوید ،حافظ رمضان سلیمان ،حاجی عبد الجبار ،پروفیسر توحید ابراہیم مجاور ،سفیر گجرواڑی ،جاوید قاضی ،عارف ملا میٹرو ،حاجی عابد مومن ،حاجی ریاض شیخ حافظ خلیل و دیگر رکن منتخب کئے گئے ۔
اس موقع پر صدر اجلاس مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب ( صدرجمعیۃ علماء مہا راشٹر) نے منتخب عہدیداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء کے مقصد اور اسلاف و اکابرین کی قربانیوں کو مشعل راہ بناتے ہوئے ملک و ملت کے ساتھ ساتھ بلاتفریق مذہب و ملت کی خدمت کے لئے خود کو وقف کرنے کا عزم کریں۔ اس اجلاس میں ضلع سانگلی کے تمام تعلقہ جمعیتوں کے عہدیداران و اراکین جمعیۃ نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے انتخاب میں حصہ لیا ،اس پرو گرام میں ضلع سانگلی کے عہدیداران و اراکین کے ساتھ مولانا عظیم الدین صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع لاتور و دیگر شریک تھے۔