حضرت جلال شاہ درگاہ کے کمپاؤنڈ وال کا تعمیر ی کام

Beed

بیڑ شہر کے ہرناول گلی جونابازار بیڑ میں واقع حضرت جلال شاہ درگاہ کے کمپاؤنڈ وال کے تعمیر ی کام کے ضمن میں محلے کے نوجوانوں نے بلدیہ کے گروپ لیڈر جناب فاروق پٹیل صاحب سے ملاقات کرکے کمپاؤنڈ وال کے تعمیر ی کام کا مطالبہ کیا  اس مطالبے پر فوری عمل کرتے ہوئے دوسرے ہی دن کام کا آغاز کرنے پر فاروق پٹیل اقلیتی شعبہ کے بیڑ ضلع صدر جناب برکت خان صاحب کا نوجوانوں کے جانب سے زبردست استقبال کیا گیا اس موقع پر قاضی مجیب الرحمان اختر خان اسلم خان  جاوید خان معراج خان وبٹوودیگر نوجوان شریک تھے اس موقع پر مجیب الرحمان نے فاروق پٹیل وصدربلدیہ ڈاکٹر بھارت بھوشن شرساگر کا شکریہ ادا کیا وہی پر تمام مہمانوں کا اور واجدخان کا قاضی عامر اینڈ گروپ کے جانب سے اسقبال کیا گیا اور تمام مہمانوں کا محلے کے جانب سے  شکریہ ادا کیا گیا