لاتور میں جمعیۃ علماء کے عہدیداران و اراکین کا تر بیتی اجلاس  اللہ کی عبادت اور مخلوق کی خدمت کے مجموعہ کا نام سنت ہے :مولانا ندیم صدیقی 

Maharashtra

 لاتور میں جمعیۃ علماء کے عہدیداران و اراکین کا تر بیتی اجلاس 

اللہ کی عبادت اور مخلوق کی خدمت کے مجموعہ کا نام سنت ہے :مولانا ندیم صدیقی 

 لاتور ۔9؍ اکتوبر ( پریس ریلیز )آج یہاں مدرسہ مدینۃالعلوم محلہ کھوری لاتور میںجمعیۃ علماء ضلع لاتور کے جملہ عہدیداران و اراکین کا ایک تربیتی( ورکشاپ )اجلاس بصدارت مولاناحافظ محمد ندیم صدیقی صاحب صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر منعقد ہوا ،جس میں بڑی تعداد میں ضلع کے جمعیتی اراکین و احباب نے شرکت کی ۔ مولانا محمد ابراہیم قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع شولاپور نے جمعیۃ علماء ہند کےتنظیمی و ترکیبی ڈھانچہ اور اس کے طریقہ کا ر پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی سب سے پہلی ذمہ داری عقائد کی حفاظت ،مدارس ومکاتب کا تحفظ کریں،ا س وقت معاشی اور اقتصادی نظام کو مستحکم کرنے ،دینی اور عصری تعلیم کی طرف توجہ دینے خود مکتفی ادارے قائم کر نے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جمعیۃ علماء کے عہدیدران سے اپیل کی کہ وہ اپنی اپنی ذمہ داریوں کی طرف بھر توجہ دیں تاکہ تنظیم کی اہمیت و افادیت ہر ایک مسلمان تک پہونچ سکے ۔

 

اس موقع پر صدر اجلا س مو لانا حا فظ محمد ندیم صدیقی( صدرجمعیۃ علماء مہا راشٹر) نے جمعیۃ علماء کی سنہری تاریخ اور خدمات پر مفصل خطاب کرتے ہوئے فر مایا کہ جمعیۃ علماءملت اسلامیہ کے جمائو اور استحکام کے خلاف گہری سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے ملت کے با شعور اور ذہین لوگوں کو دعوت دیتی ہے کہ و ہ تعمیری کا موں بطور خاص خدمت خلق کی اہمیت کو محسوس کریں اللہ کی عبادت اور مخلوق کی خدمت کے مجموعہ کا نام سنت ہے۔سرور عالم ﷺ کی زندگی میں خالق اور مخلوق دونوں کے حقوق ادا کرنے کا مکمل نمونہ مو جود ہے۔اور اسی مکمل اسوہ حسنہ کا نام سنت رسول،، ہےجمعیۃ علماء کے تعمیری پروگرام کے تحت اجتماعی جد جہد کی راہ اپنائیں اور جماعتی رفقاء اس تعمیری پرو گرام کو ایک مقدس مشن سمجھ کر آگے بڑھیں ۔

مولانا عبد الجبار مظاہری صاحب( صدر جمعیۃ علماء ضلع لاتور )نے پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور تمام احباب کو تنظیم کے کام کو سمجھنے اوراختتام تک اس تربیتی کیمپ میں شریک رہنے ،جمعیۃ علماء کے عزائم و منصوبے اور اراکین کے لئے مفید اور اہم ہدایات کی جانب شرکاء کی توجہ مبذول کرائی ۔ قاری شمس الحق قاسمی   جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مراہٹواڑہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آرام طلبی چھوڑو آرام کا وقت نہیں ہے ،مجاہدانہ مزاج پیدا کرو ، کوئی بھی چیزبنی بنائی نہیں ملتی ہمیں اپنے اکا بر و اسلاف کی قوم و ملت کے لئے پیش کردہ قربانیوں سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ مفتی عبد الرحمن اشرفی ( نائب صد جمعیۃ علماء مراہٹواڑہ ) نے اپنے جامع خطاب میں مکاتب اسلامیہ کے نظام کو مضبوط بنانے ،ضلعی سطح پر معلمین کا سال میں ایک مرتبہ تربیتی ورکشاپ کرنے ،اسکول و کالج کے طلباء کے درمیان دینیات کی تعلیم ،سمر کیمپ میں سیرت کوئز مقابلہ رکھنے ،کالج کے لڑکے اور لڑکیوں کی اصلاح کے لئے مہینہ دو مہینہ میں دینی پروگرام رکھنے ،دینی تعلیمی بورڈ کی جانب سے دس روزہ مہم چلانے کے لئے پہلے سے تیاری کرنے و دیگر اہم اور بنیادی امور پر مفصل روشنی ڈالی۔

 
 
اجلاس کا آغاز حافظ محمد سمیر صاحب کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ،مفتی محمد ارشد قاسمی نے نعت پاک پیش کی،مفتی اویس قاسمی ( جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع لاتور ( نے ضلع جمعیۃ کی کاردگی رپورٹ پیش کی ۔مولانا معز الدین قاسمی صاحب نےاجلاس کی نظامت کا فریضہ انجام دیا ۔ مفتی سید سہیل احمد صاحب ( شہر صدر جمعیۃ علماء لاتور ) نے مہمان کرام اور شرکاءاجلاس کا شکریہ ادا کیا ،اس پروگرام میں جمعیۃ علماء کے ضلعی، شہری اور تعلقہ جات کے عہدیداران و وراکین اوذمہ داران شریک تھےصدر محترم مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب کی دعاء پر اجلاس اختتام پذیر ہوا