آج کے مہاراشٹر بند میں شامل ہو سندیپ شر ساگر،سید سلیم،سنیل دها نڈ ے،بجرنگ سونو نے کی اپیل

Beed

آج کے مہاراشٹر بند میں شامل ہو

سندیپ شر ساگر،سید سلیم،سنیل دها نڈ ے،بجرنگ سونو نے کی اپیل

 

بیڑ (رئیس خان فتح آبادی)مہا وکاس اگھاڑی (راشٹر وادی کانگریس پارٹی ،شیو سینا،کانگریس پارٹی ) حکومت نے اس ملک میں کسانوں کو زراعت سے نکالنے کی پالیسی اختیار کی ہے۔اتر پردیش میں ایک وزیر کے بے رحم بیٹے نے کسانوں  کو گاڑی سے کُچل دیا۔اس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مہاوکاس اگھاڑی نے کسانوں کے پیچھے مضبوطی سے کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ کسان مخالف مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کے لیے آج مہاراشٹر بند کی پُر زور اپیل کی ہے۔بیڑ ضلع و بیڑ تعلقہ مکمل بند رکھ کر آج کے اس مہاراشٹر بند میں شامل ہونے کی اپیل رُکن اسمبلی سندیپ شر ساگر،سابق رُکن اسمبلی سید سلیم،سابق رُکن اسمبلی سُنیل دھانڈے ،راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے بيڑ ضلع صدر بجرنگ سونونے نے کی ہے۔سبھی کارکنان و عہد ے داران کو مہاراشٹر  بند میں شامل ہو کر راشٹر وادی بھون با رسی روڑ پر موجود رہے بیڑ ضلع کلکٹر کو 11 بجے میمورنڈم دیا جانے والا ہے۔