اندرا گاندھی میموریل اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں درسی کتابوں کی تقسیم

Beed

اندرا گاندھی میموریل اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں درسی کتابوں کی تقسیم

 

 

بیڑ ( رئیس خان فتح آبادی )پیپلز ایجوکیشن سوسائٹی کے انصرام اندرا گاندھی میموریل اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج،بالے پیر،بیڑ میں آج 4/اکتوبر 2021پروز پیر اسکول کا آغاز ہوا ۔اس موقع پر طلباء کا گُل پیش کرکے اور درسی کتابیں تقسیم کرکے شاندار استقبال کیا گیا۔مزید معلومات کے مطابق اندرا گاندھی میموریل اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں  ضلع پریشد سیکنڈری ایجوکیشن آفس بیڑ کے (اے۔ڈی۔ ي۔آئی)۔سمندر خان صاحب اور بلاک ایجوکیشن آفس سے کولکر میڈم کی رہنمائی میں آٹھویں جماعت کے طلباء کو  سر و شکشا ابھیان کے تحت مفت نصابی کتابیں تقسیم کی گئی۔اسکول کے آغاز میں آٹھویں جماعت تا بارھویں جماعت کے  ہر طلباء و طالبات کا اسکول کی جانب سے  ماسک اور گُل پیش کر کے شاندار استقبال کیا گیا۔