جمعیہ علماء میرا بھائیندر کے زیرِ اہتمام  خدمت خلق کیلئےDIAGNOSTICS سینٹر کا افتتاح

National

 جمعیہ علماء میرا بھائیندر کے زیرِ اہتمام
 خدمت خلق کیلئےDIAGNOSTICS سینٹر کا افتتاح
 غریبوں کیلئے بلڈجانچ ،ایکسرے،سونوگرافی وغیرہ کے کام رعایت کے ساتھ فراہم کئے جائیں گے۔ مفتی سید حذیقہ قاسمی

  میرا روڈ ۔4؍ اکتوبر ( پریس ریلیز) جمعیہ علماء میرا بھائیندر کے زیرِ اہتمام گذشتہ یکم اکتوبر 2021ء کو بعد نماز عصر جمعیہ علماء میرا بھائیندر کی آفس میں ڈائگونیسٹک سیٹر کا افتتاح بدست حضرت مولانا سید مفتی محمد حذیفہ قاسمی مدظلہ العالی صدر جمعیہ علماء ضلع تھانہ عمل میں آیا،جہاں غریبوں کیلئے بلڈجانچ ،ایکسرے،سونوگرافی وغیرہ کے کام رعایت کے ساتھ فراہم کئے جائیں گے ان شاءاللہ، اس موقع پر صدر محترم نے فرمایا کہ خدمت خلق ایک بہت بڑا کام ہے جسے جمعیہ علماء روزاول سے کرتی آرہی ہے،بڑے مبارکباد کے مستحق ہیں جمعیہ علماء میرا بھائیندر کے صدر مفتی ابو الکلام قاسمی صاحب،جنرل سکریٹری مولانا انظار صاحب اور ان کے رفقاء جو طبی میدان میں بھی خدمت خلق کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں، واضح رہے کہ اس سینٹر کے قیام میں اے جے ڈائیگونیسٹک سینٹر کے ڈائریکٹر عمران بھائی نے گرانقدر اپنا تعاون پیش کیا ہے ،اللہ تعالیٰ قبول فرمائے اور بہترین بدلہ عطا فرمائے آمین۔
اس موقع پر خیر الناس من ینفع الناس کے تناظر میں مفتی محمد انعام الحق نقشبندی مدظلہ العالی کی بھی گرانقدر گفتگو ہوئی اور بہت سارے مہمانوں کا استقبال کیا گیا۔بعد نماز مغرب کا اجلاس صرف مردوں کیلئے مخصوص تھا جس میں بڑی تعداد میں علماء،ائمہ مساجد،دانشوران شریک ہوئے،اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے سید محمد مفتی حذیفہ قاسمی مدظلہ العالی نے فرمایا کہ اس وقت ملک کے حالات بہت حساس ہو چکے ہیں ،ہمیں دوسروں کو برا بھلا کہنے کے بجائے اپنے اعمال درست کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے وطن سے ہم مسلمانوں نے ہمیشہ سے محبت کی ہے اور یہ محبت جاری رہیگی، یہ ہمارا وطن ہے اور ہم اس کے حقدار اتنے ہی ہیں جتنے برادران وطن ہیں، آپ حضرات میڈیکل کیمپ بھی لگائیں،بہت سے اسپتال اس کام کیلئے آپ کو دستیاب ہوجائیں گے ۔

مقامی جمعیۃ کے ذمہ داران مفتی محمد حماد نعمانی، قاری اکرام الحق صاحب،مولانا محمد طیب قاسمی،مولانا امداد الحق، جمعیہ علماء شمال مغربی زون کے نائب صدر مولانا نوشاد احمد صدیقی وغیرہ نے بھی جلسہ سے خطاب فرمایا اور جمعیہ علماء میرا بھائیندر کے زریں خدمات سے عوام و خواص کو روشناس کرایا،ناظم اجلاس مولانا محمد شمیم اختر ندوی صدر جمعیہ ضلع پالگھر نے نظامت کا فریضہ انجام دیا ۔اخیر میں جمعیہ علماء میرا بھائیندر کے صدر مفتی ابو الکلام قاسمی صاحب نے سارے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی اس طرح کے اجلاس کے انعقاد کا عزم دوہرایا۔