بابری منڈےپرتشٹھان وڑونی اور کارکنان کا استقبال

Beed

بابری منڈےپرتشٹھان وڑونی اور کارکنان کا استقبال

بیڑ( رئیس خان فتح آبادی )بابری منڈےپرتشٹھان وڑونی کی جانب سے کرونا وائرس اس مہلک مرض کے دور کے دوران بڑے پیمانے پر خون عطیہ کیمپوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔اُسی طرح با بری منڈے کی یوم پیدائش کے موقع پر بھی سماجی خدمت کرتے ہوئے ضرورت مندوں کو خون مہیّا کرنے کے لئے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔پرتشٹھان کی جانب سے لئے گئے خون عطیہ کیمپوں کی نوٹس لیتے ہوئے بیڑ ضلع ہسپتال کی جانب سے بیڑ ضلع کلکٹر رادھابِنودشرما کے ہاتھوں سے با بری منڈے پرتشٹھان کے ممبر ارباز جاگیردار،سنتوش بھیر کا شال ،سرٹیفکیٹ اور ٹرافی دیکر شاندار استقبال کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کلکٹر سنتوش راؤ ت،ایڈیشنل کلکٹر ڈاکٹر جئے شری بانگر سمیت دیگر محکمہ کے آفیسر و ملازمین موجود تھے۔