جمعیۃ علماء مرہٹواڑہ کے عہدیداراوں کا مشاورتی اجلاس

Maharashtra

جمعیۃ علماء مرہٹواڑہ کے عہدیداراوں کا مشاورتی اجلاس

موجودہ حالات میں تنظیم کو مستحکم کرنا وقت کا اہم تقاضہ ہے ۔ مولانا ندیم صدیقی

 اورنگ آباد 20؍ ستمبر 2021 ( پریس ریلیز ) آج یہاں دفتر جمعیۃ علماء مراہٹواڑہ فرسٹ فلور سفا ہائٹ بادام گلی ،چمپا چوک اور نگ آباد میں جمعیۃ علماء مراہٹواڑہ کے عہدیداروں کا ایک اہم مشاورتی اجلاس بصدارت مولانا حبیب الرحمن قاسمی صاحب ( صدر جمعیۃ علماء مراہٹواڑہ ) منعقد ہوا ۔ جس میں جمعیۃ علماء مراہٹواڑہ کے جملہ عہدیداران و اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ میٹنگ کا آغاز مفتی عبد الرزاق صاحب کی تلاوت کام پاک سے ہوا ۔بعدہ مہمان خصوصی حضرت مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر نے جمعیۃ علماء ہند کی شاندار تاریخ اور نمایاں خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے اکابرین کی جا نب سے اس ملک کے لئے دی گئی بیش بہا قر با نیوں کے نتیجہ میں سر اٹھا کر جی رہے ہیں اور قوم و ملت کی خدمت میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں تنظیم کو مستحکم کرنا وقت کا اہم تقاضہ ہے جمعیۃ علماءکو مستحکم کرنے کے لئے ہر ممکن کو شش کرنا ضروری ہے اس کے لئے اراکین کو سب سے پہلے مستعد ہونا ضروری ہے اس میں کوتاہی ہر گز گوارہ نہیں ہوگی ۔

اس اجلاس میں باہم مشاورت سے کئی اہم امورطے کئے گئے خاص طور پر مفتی عبد الرزاق ناظم تنظیم جمعیۃ علماء مراہٹواڑہ کوضلع بیڑ میں جماعتی نظام مستحکم کرنے کی ذمہ داری دی گئی ، یکم اکتوبر سے ضلع کے ذمہ داراوں کو اطلاع کرکے اس ضلع کادورہ کیا جائےگا ۔ ایسے ہی مولانا عثمان فیصل صدر جمعیۃ علماء ضلع ناندیڑ کو ضلع بھرمیں تنظیم کو مضبوط و مستحکم کرنے کی طرف خصوصی توجہ دلائی گئی ۔مفتی عبد الرحمن صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء مراہٹواڑہ کو اورنگ آباد ،پر بھنی ،ہنگولی ،جالنہ اورناندیڑ میں تنظیم کے استحکام کی ذمہ داری دی گئی اور ان کے ساتھ معاون کے طور مفتی ایوب صاحب سکریٹری جمعیۃ علماء اصلاح معاشرہ و سیرۃ النبی ،مفتی عبد الرزاق صاحب ناظم تنظیم جمعیۃ علماء مراہٹواڑہ متعین کئے گئے ۔ ایسی ہی مولاناحبیب الرحمن صاحب صدر جمعیۃ علماء مراہٹواڑ ،قاری شمس الحق صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مراہٹواڑ ،مولانا عبد الجلیل صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء مراہٹواڑہ ضلع لاتور، عثمان آباد ،بیڑ پر خصوصی توجہ دیں گے ۔

اس مشاورتی اجلاس میں تمام شرکاء کے اتفاق رائے سے 16 ؍ اکتوبر 2021 کو بوقت صبح ناندیڑمیں جمعیۃ علماء مراہٹواڑہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس اور پھر ضلع کا تربیتی کیمپ ہونا طے کیا گیا ہے جس میں ضلع کے تمام تعلقہ کمیٹیوں کے اراکین شرکت کریں گے ۔ اس موقع پر مفتی ایوب صاحب امام و خطیب مسجد وزیر آباد ناندیڑ کو علاقہ مراہٹواڑہ میں اصلاح معاشرہ و سیرت النبی کے پروگراموں کے انعقاد ،فرقہ باطلہ کی سرکوبی کے لئے جو جہد ارتداد ی فتنوں سے مسلمانوں کو محفوظ رکھنےکے طریقہ کار کی ذمہ داری سپرد کی گئی ۔مولانا عبد الشکور صاحب ناظم دینی تعلیمی بورڈ علاقہ مراہٹواڑہ کو یہ ذمہ داری دی گئی کہ وہ نئی تعلیمی پالیسی کو سامنے رکھ کر جمعیۃ اوپن اسکول کو فروغ دینے اور اس کے ذریعہ زیادہ سے طلباء کو عصری تعلیم سے وابستہ کرنے کے لئے جہد کریں گے ۔

اجلاس میں مفتی عبد الرحمن صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء مراہٹواڑہ نے جمعیۃ کو ز مینی سطح پر مضبوط کیسے کریں ، جمعیۃ علما کا تعارف اور اس کی خدمات عوام کے سامنے کس طرح پیش کریں اور عوام کو بڑی تعداد میں جماعت سے جوڑ کر جمعیۃ کی آواز اور پیغام کو گھر گھر تک کیسے پہونچائیں۔تفصیلی روشنی ڈالی ۔ اسی طرح قاری اسعد صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء مراہٹواڑہ نے بھی اہم امور کی طرف توجہ دلائی۔ اس پرو گرام میں عہدیداروں سمیت مولانا معز الدین ندوی فاروقی صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع اورنگ آباد ،عبد الروف انجینر خازن جمعیۃ علماء مراہٹواڑہ ،جناب ایڈوکیٹ پٹھان تہور خان صاحب لیگل سکریٹری جمعیۃ علماء مہا راشٹر،جناب ماجد پٹیل صاحب سکریٹری جمعیۃ علماء مہا راشٹر برائے وقف سیل ،جناب مسعود اسماعیل شیخ صاحب سکریٹری جمعیۃ علماء مراہٹواڑہ و دیگر شریک تھے ۔