شیخ منّور سُلطان کو بیسٹ صدر مدرسہ ایوارڈ تفویض

Beed

شیخ منّور سُلطان کو بیسٹ صدر مدرسہ ایوارڈ تفویض

بيڑ(رئیس خان فتح آبادی) ہر سال کی طرح امسال بھی مراٹھواڑہ مُکتی سنگرام دن کے موقع پر ضلع پریشد اِنتخاب سمیتی کی جانب منعقد ایوارڈ تقسیم تقریب میں  ضلع پریشد مرکزی پرائمری اسکول روشن پورہ بیڑ صدر مدرسہ شیخ مُنّور سُلطانہ کو 2021 سے2020 میں کی گئی اُن کی اسکولی خدمات  کو مدّ نظر رکھتے ہوئے انھیں وزیرِ رابطہ و ریاستی انصاف وزیر دھنّجئے مند ے کے ہا تھوں بیسٹ صدر مدرسہ ایوارڈ تفویض کیا گیا۔اس موقع پر بیڑ ضلع کلکٹر رُکن پارلیمنٹ،رُکن اسمبلی، ضلع پریشد کے اعلیٰ عہد ے داران تعلیمی حلقے کے تمام زمہ داران موجود تھے ۔ شیخ مُنّور سُلطانہ کو بیسٹ صدر مدرسہ ایوارڈ تفویض کئے جانے پر سماجی خدمت گار پٹھان موسٰی خان  نے مبارک باد پیش کی اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔