سید عتيق احمد کو بیسٹ صدر مدرس ایوارڈ تفویض

Beed

سید عتيق احمد کو بیسٹ صدر مدرس ایوارڈ تفویض

بيڑ(رئیس خان فتح آبادی) ہر سال کی طرح امسال بھی روٹری کلب کی جانب سے  منعقد ایوارڈ تقسیم تقریب میں پیپلز ایجوکیشن سوسائٹی کی انصرام پیپلز اُردو پرائمری اسکول کے صدر مدرس جنانب سید عتیق احمد ناظر علی کو  2021 سے2020 میں کی گئی اُن کی اسکولی خدمات  کو مدّ نظر رکھتے ہوئے انھیں  بیسٹ صدر مدرس ایوارڈ تفویض کیا گیا۔سید عتیق احمد کو بیسٹ صدر مدرس ایوارڈ ملنے پر پیپلز ایجوکیشن سوسائٹی کے سیکرٹری مشتاق انصاری صاحب ،صدر خالد سلیم صاحب، نائب صدر جسٹس خواجہ فاروق احمد صاحب، اندرا گاندھی میموریل اُردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کے پرنسل سجّاد احمد خان, سر سید اُردو اسکول کے سیکرٹری عبدل وکیل صاحب،ملّت گروپس آف اسکول کے سیکرٹری عمر سلیم صاحب،شیخ معین صاحب ،،پیپلز اُردو ہائی اسکول کے صدر مدرس پٹھان حمید خان،ماروتی راؤ شر ساگر اُردو ہائی اسکول کے صدر مدرس سمع الدین،جونیئر لیکچرار سید لئيق احمد اور دیگر اسٹاف نے مبارک باد پیش کی اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا