شیخ عفّان شیخ سمیر کا شاندار استقبال

Beed

شیخ عفّان شیخ سمیر کا شاندار استقبال

بیڑ ( رئیس خان فتح آبادی) امسال مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف  ٹیکنکل ممبئی کی جانب سے سال آخیر کے امتحان میں شیخ افّان شیخ سمیر نے یشونت پالی ٹیکنک کے میکائیل انجینئرنگ  سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے%92 فیصد نمبرات حاصل کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی ان کی اس کامیابی پر نیشنل ہائی اسکول و جونئیر کالج کے پرنسپل صدیقی نوید، قاضی مجیب الرحمان،ارشد صدیقی،ندیم صدیقی نے مبارک باد پیش کی اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔زیرِ نظر تصویر میں شیخ افّان شیخ سمیر کا شاندار استقبال کرتے ہوئے ارشد صدیقی سر دیکھے جاسکتے ہیں۔