پٹھان عاقب کا صحافی تنظیم کی جانب سے استقبال

Beed

پٹھان عاقب کا صحافی تنظیم کی جانب سے استقبال

بیڑ ( رئیس خان فتح آبادی) کمپیوٹر ٹیکنالوجی امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر پٹھان عاقب  رئیس خان کا ریاست مہاراشٹر صحافی تنظیم ممبئی کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔پٹھان عا قب رئیس خان یشونت راؤ چوہان ٹیکنکل کالج کے طالب علم ہے۔پٹھان عا قب نے کمپیوٹر ٹیکنالوجی فائنل امتحان میں% 87.50 نمبرات حاصل کئے ہیں۔پٹھان عاقب یہ سینئر صحافی و انصاف کے مدیر اعلیٰ رئیس خان کے فرزند ہیں۔ پٹھان عاقب کی اس شاندار کامیابی پر اُن کا شاندار استقبال کرتے ہوئے و مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے صحافی تنظیم کے ریاستی صدر وسنت منڈے ، مراٹھواڑ ہ صدر وئبھو سوامی،بیڑ ضلع نائب صدر ناگھ ناتھ جادھو پٹھان رئیس خان دیکھے جاسکتے ہیں۔