اکھيل مہاراشٹر اساتذہ تنظیم (ضلع پریشد )بیڑ کی نئی مجلس عاملہ تشکیلِ نو  

Beed

اکھيل مہاراشٹر اساتذہ تنظیم (ضلع پریشد )بیڑ کی نئی مجلس عاملہ تشکیلِ نو  

 

قاضی مُشاہد دوبارہ ضلع صدر نامزد

 

بیڑ ( محمد رئیس خان ) اساتذہ کے مختلف مسائل و طلباء کی تعلیمی ترقی کے ہمیشہ پیش پیش  رہنے والی اکھيل مہاراشٹر اُردو اساتذہ تنظیم (ضلع پریشد)  بیڑ کی ضلع مجلس عاملہ کی تشکیلِ نو عمل میں آئی۔اکھيل مہاراشٹر اُردو اساتذہ تنظیم کے ریاستی صدر شیخ محمد حنیف ،ریاستی سکریٹری ضمیر رضا کے حکم سے (ضلع پریشد)  بیڑ کی مجلس عاملہ کی تشکیلِ نو عمل میں آئی بیڑ ضلع صدر عہد ے قاضی مُشاہد سر کا دوبارہ اِنتخاب عمل میں آیا اُسی طرح بیڑ ضلع سیکرٹری کے عہدے پر شیخ عرشا ن مختار،کارگزار صدر کے طور پر عثمان خان شائستہ خان ، خزانچی کے طور پر مومن علیم الدین بشیر الدین،نائب صدر کے طور پر شیخ ماجد محمود،شیخ مظفر مُنیر ،سید رضوان سید نور، ضلع جنرل سکریٹری عبدالکریم عبدالجمیل،مومن جاوید میاں عبدالجلیل،شیخ عرفان عبدالکریم، ضلع آرگنائزر شیخ عمران اسمٰعیل،محمد عامر کچی،ضلع خواتین نمائندہ صدیقی امتولنافے بشیر،شیخ سلمہ عبدالرشید،شیخ شاہانہ پروین عبدالرحمٰن،ضلع صلاگار قاضی عبدالماجد،فرحت جبین عبدالنعیم شعبہ نشر و اشاعت سید شرف الدین،قاضی بصیر ،مومن ساجد  اقبا ل ان سبھی ک کا اِنتخاب عمل میں آیا۔