الخیر ملٹی پرپز فاؤنڈیشن کے زیر انصرام الخیر کلینک کی خدمات کا ایک سال مکمل

Beed

الخیر ملٹی پرپز فاؤنڈیشن کے زیر انصرام الخیر کلینک کی خدمات کا ایک سال مکمل

 الخیر  کلینک کا  ایک سال مکمل  ہونے پر ڈاکٹر سراج خان آرزو ( سرکار ایکسپریس) ڈاکٹر فیروز صاحب (میکس کیور ہاسپٹل) سمیر قاضی ( صدر مہاراشٹر وقف بورڈ) اور پوار سر (برایٹ اکیڈمی)  کا استقبال

فاونڈیشن کی خدمت بڑی ڈاکٹر فیروز  (میکس ہاسپٹل) ڈاکٹر سراج خان آرزو(سرکار ایکسپریس) فاؤنڈیشن کی  میں ہر لائن سے مدد کرنے کو تیار ہوں سمیر قاضی ( صدر مہاراشٹر وقف بورڈ)

 

بیڑ( نامہ نگار)  الخیر فاؤنڈیشن کی زیر انصرام چلا ئےجارہے الخیر کلنک کے ایک سال پورا ہونے پرایک خاص پروگرام رکھا گیا تھا جس  میں چیف گیسٹ کے  روپ میں  میکس  کیور ہاسپٹل کے ڈائریکٹرڈاکٹر فیروز صاحب، مہاراشٹر وقف بورڈ کے رکن قاضی سمیر صاحب، سرکار ایکسپریس نیوز چینل کے ایڈیٹر سراج خان آرزو، الکبیر بینک کے  ڈائریکٹر  قاضی شفیق صاحب اور برائٹ اکیڈمی کے سیکرٹری پوار صاحب کا استقبال کیا گیا، اس موقع پر ڈاکٹر صاحب نے بات کرتے ہوئے کہا الخیر ٹیم  اپنے آپ  میں ہمت حوصلے اور ہمت کی زندہ مثال ہے  مجھے ان کے کام سے بڑی ہمت ملی ڈاکٹر سراج آرزو نے کہا کہ ایسے اخلاص سے  کام کرنے والے لوگ بڑی مشکل سے ملتے ہیں جو بغیر کسی تشہیر کے مسلسل 2019 لگاتار کام کر رہے ہیں اور اب کلینک کی شکل میں انسانیت کی خدمت انجام دے رہے ہیں لوگوں نے ایسی مخلص ٹیم کا ہر لائن سے تعاون کرنا چاہئے.

مہاراشٹر وقف بورڈ کے رکن  قاضی سمیر صاحب نے کہا  ہم الخیر ر ٹیم کی  ہر ممکن مدد کریں گےاور اس ٹیم کے ساتھ مل کر کام کریں گے.

الحمداللہ دواخانہ  مستقل ایک سال سے  محض 30 روپے  چییک کی فیس لے کر دوائیں مفت میں دے رہا ہے. امسال دواخانے سے تقریباً 35,000 مریضوں نے فایدہ اٹھایا.